پاکستان کے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کوپری پول دہندلی کے طور پر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کیخلاف بے بنیاد کیس بنا کر نااہل کیا گیا ‘خلائی مخلوق اور نا دیدہ قوتوں کے حربہ کامیاب نہیں ہونگے

چیئرمین علما ء مشائخ کونسل مولانا عبید اللہ فاروقی کی بات چیت

جمعہ 6 جولائی 2018 16:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) چیئرمین علما ء مشائخ کونسل مولانا عبید اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کوپری پول دہندلی کے طور پر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خلاف بے بنیاد کیس بنا کر نااہل کیا گیا ۔مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو دباؤ ڈال کر پارٹی چھوڑنے اور وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے لیکن خلائی مخلوق اور نا دیدہ قوتوں کے حربہ کامیاب نہیں ہونگے ، آزاد کشمیر کی قدیمی دینی درس گاہ دارلعلوم غوثیہ رضویہ مظفرآباد کی انتظامیہ اور طلبہ کو تنطیم المدارس پاکستان کے امتحانات میں نمایا پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ،مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور مرکزی سمیت تمام صوبوں میں حکومت قائم کرے گی شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونگے۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف نے فیصلہ سننے کے لیے درخواست دی مگر اس کو بھی مسترد کر دیا جو ظلم عظیم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ جووزیر اعظم اپنے چار سالہ دور میں وازرت عظمیٰ کی تنخواہ وصول نہیں کرتااس پر کرپشن کے الزامات لگا کر فرد جرم عائد کرنا سراسر نا انصافی ہے،یہ سب منظر پاکستان کی غیور عوام دیکھ رہی ہے جو اس کو 25جولائی کو مسترد کرے گی اور پاکستان بھر سے مسلم لیگ ن انشاء اللہ کامیاب ہو کر حکومت قائم کرے گی ،انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو ووٹ کو عزت دیں ،ملک کی تعمیر و ترقی کا پہیہ نہ رکنے دیں مسلم لیگ ن نے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا ہے ،پاکستان میں سڑکیں،ہسپتال،موٹروے سوئی گیس کے منصوبہ جات کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا ہے ،سی پیک کا منصوبہ پورے پاکستان اور آزادکشمیر کی تقدیر بدل دے گا ،ملک پاکستان کے اندر مکمل امن امان خاص کر فاٹا اور کراچی کے اندر یہ مسلم لیگ ن کا کارنامہ ہے عوام تمام جماعتوں کے حربے خاک میں ملا کر مسلم لیگ ن کو کامیاب کرنے میں اپنا اپم کردار ادا کرے جو لوگ وزیراعظم کے خواب دیکھ رہے ہیں ان کے خواب پورے نہ ہونے دیں۔