مسلم کانفرنس یوتھ ونگ پنجاب کے صدرحاجی محمد اقبال کی کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کی مذمت

اتوار 19 اگست 2018 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ پنجاب کے صدرحاجی محمد اقبال قریشی نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔بھارتی فوج کی ایل او سی پرلیپہ سیکٹر میں فائرنگ سے بے گناہ عوام کو لوگوں کو مارنا یہ ہندوستانی افواج کی جانب سے مقامی آبادی پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے،انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیراورانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرے۔

بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ دہشت گردی ہے مقبوضہ وادی میں آزادی کی تحریک نے ہندوستانی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔بھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے کئی دکانوں اور مکانوں کو نقصان پہنچایا جس کی ہم بھرپور الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ۔

خواتین کی عصمت دری ،نوجوانوں کا حراستی قتل ،حریت قائدین کی نطربندیاں ،قید وبندکی صعوبتوں سمیت وسیع پیمانے پر انسانی کی حقو ق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لیا ہے جو صرف ایک بیان کی حد تک محدود ہوگیا ہے بھارتی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ نے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا ۔

کشمیرکے عوام پاکستان کے سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور سبزہلالی پرچم میں دفن ہوکر پاکستان کے ساتھ الحاق کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں ۔حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سترسال سے اس ان سلجھے مسئلے کو جنگی بنیادوں پر حل کرے کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔حاجی محمد اقبال قریشی نے کہاہے کہ پاکستان نظریہ لاالہ الااللہ کی بنیادپر بنایا گیا ہے یہ وہی نظریہ ہے جس کی بنیادپر نبی اکرم ﷺ نے ریاست مدینہ کا قیام کیا تھا ۔

اسلامی حدود کا نفاذ،نماز کی پابندی ،عوام کی فلاح و بہبود ،اقلیتوں کے حقوق کا تحٖفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔اسلام نے اقلیتوں کے حقوق کا حکم دیا ہے ان کو اسلامی ریاست میں اقتدارکا شریک نہیں بنایا کیونکہ یہ نظریے اور عقیدے کا مسئلہ ہے ۔ اس وقت پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر اقلیتوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جاتاہے اور مسلمانوں کی طرف سے انہیں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

انہوں نے لائن آف کنٹرول وادی لیپاکرناہ کے مختلف گائوں کو بھارتی فورسز کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری خوفزدہ نہیں ہونگے۔ ایل او سی پر کشیدگی مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر پر توجہ ہٹانے کی بھارتی سازش ہے ۔تحریک آزادی کشمیر جلد آزادی سے ہمکنار ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر گولہ باری کیخلاف اپنے رد عمل میں کیا۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں سات دہائیوں سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ مظلوم کشمیری خواتین، بچے ، جوان اور بزرگ بھارتی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں ۔

بھارتی فورسز کی جانب سے یوم آزادی پاکستان پر بھی ایل اوسی پر کشیدگی بڑھائی اور وقفے وقفے سے وادی لیپا کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات بھی پیش آئیں، پاک فوج جو سرحدوں کی محافظ ہیں نے دشمن کو بھرپور جواب بھی دیا ہے۔ پاک فوج بھارت کے ہر عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سرحدوں پر چوکس کھڑی ہے ۔ انہوں نے لیپا کے گائوں موجی میں شہید ہونیوالے شہری کی شہاد ت پر ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کے مکروہ عزائم خاک میں مل کر رہیں گے۔

انشاء اللہ مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہوگا ۔اللہ تعالیٰ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں ہونے دے گا۔بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا تو اُس کا مزہ چکھانے کا طریقہ آتا ہے۔