آزادکشمیر میں تعمیر وترقی ،گڈ گورننس مسلم لیگ (ن) حکومت کی ترجیحات ہیں ،خطہ کو مثالی ریاست بنایا جائیگا،بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا،سردار میر اکبر خان

موجودہ حکومت نے آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ نظام حکومت میں ایسی اصلاحات لائی ہیں جس سے میرٹ اور انصاف کابول بالاہواہے ،این ٹی ایس اور صاف شفاف پبلک سروس کمیشن سے نوجوانوں کااصل ٹیلنٹ سامنے آیاہے،وزیر جنگلات

بدھ 19 دسمبر 2018 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میر اکبر خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ نظام حکومت میں ایسی اصلاحات لائی ہیں جس سے میرٹ اور انصاف کابول بالاہواہے این ٹی ایس اور صاف شفاف پبلک سروس کمیشن سے نوجوانوں کااصل ٹیلنٹ سامنے آیاہے آزادکشمیرمیں تعلیم اور صحت عامہ کے نظام میں جواصلاحات لائی ہیں اس سے بلاتخصیص لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں آزادکشمیر میں تعمیر وترقی ،گڈ گورننس اور مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن حکومت کی ترجیحات ہیں خطہ کو مثالی ریاست بنایا جائے گاآزادکشمیر میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گاموجودہ حکومت وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں گڈ گورننس میرٹ کی بحالی اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے کوشاں ہیمسلم لیگ ن نے آزادحکومت کے وقار اور مالی وسائل میں آضافہ کیاہے تعمیروترقی کے لیے منصوبندی کررہے ہیں آزاد کشمیر میںمحکمہ تعلیم میں این ٹی ایس سسٹم کے تحت تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے صحت کے شعبہ میں آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں ایمرجنسی علاج پر ادویات مفت مہیا کی جارہی ہیں اب تحصیل ویونین لیول سطح پر بھی علاج معالجہ کی سہولیات فری ایمرجنسی سروسز کی طرز پرمہیا کی جائیں گی آزادکشمیرکے تمام حلقہ جات کے مسائل کے حل کے لئے موثراقدامات کررہے ہیں اس سلسلہ میں حکومت اگلے پانچ سالوں کی منصوبہ بندی بھی کریں گے مسلم لیگ ن کی حکومت اپناعرصہ اقتدار نہ صرف پورا کرئیگی بلکہ آئندہ آنے والئے الیکشن میں بھی ہم حکومت بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تمام محکموں کے اندر کرپشن کے خاتمے کے لیے اصطلاحات کا عمل شروع کردیا گیا ہے این ٹی ایس کے ذریعہ اہل اور قابل افراد میرٹ کے ذریعہ تعینات کررہے ہیں اس سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے ثمرات جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہوجائینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بجٹ اب ایک کھرب تین ارب روپے ہو چکاہے مالیاتی خودمختاری سے خطہ کی تعمیرو ترقی میں معاونت مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آتے ہی ترجیحات طے کی تھیں جن میں گڈ گورنس تحریک آزادی کشمیر اور ٹور ازم تھا 11 ارب روپے کی خطیر لاگت سے ٹور ازم کے فروغ کے لئے انفراسٹرکچراور شاہرات کو مکمل کیا جارہاہے جو کہ دسمبر 2019 تک مکمل ہوجائے گا پھر آزاد کشمیر بھر میں ٹور ازم کو انشاء اللہ فروغ ملے گا ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاآزاد کشمیرنے راولا کوٹ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پرہم سرخرو ہوں گے وزیر جنگلات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہداء کشمیر کے مقدس خون اور عظیم قربانیوں سے کشمیر میں غلامی کی سیاہ رات جلد صبح آزادی میں بدلے گی اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی کے حق سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتی مودی کی پالیسی ریاست جموں وکشمیر سے ایک ایک کشمیری کو ختم کرنا ہے مگر مودی اور اس کے انتہا پسندوں کو منہ کی کھانی پڑے گی بھارتی فوج نے ظلم ، جبر اور ریاستی استبداد کی تمام حدوں کو پار کر دیا ہے مقبوضہ وادی میں تعینات بھارت کی قابض فوج بے گناہ انسانوں کے خون سے کھیل کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے بھارت کا ظلم ، جبر اور استبداد کا ہر ہتھکنڈہ ناکام ہو چکا ہے کیونکہ کشمیر ی عوام نے قربانیوں کی جو داستان رقم کی ہے اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی بھارتی قابض فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشیوں اور محاصروں کے دوران نوجوانوں کی شہادتوں کے باوجود کشمیریوں کا آزادی کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے بھارت اپنی سات لاکھ فوج کے ساتھ ایک جنگ مقبوضہ جموں وکشمیر میں لڑ رہا ہے جس میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے وزیر جنگلات نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بین الاقوامی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بھارت پر دباؤ ڈال کر مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائے ۔