آزادکشمیر میں پارلیمانی جمہوری نظام کا میابی کے ساتھ چل رہا ہے ،راجہ فاروق حیدر

آزادکشمیر میں جمہوری نظام مستحکم ہے نواز شریف کی جمہوریت کیلئے جدوجہد پر انکوسلام پیش کرتے ہیں ،ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام جمہوری نظام کے استحکام سے وابستہ ہے پاکستان کی ساری سیاسی جماعتوں کی قیادت کو ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کو سمجھنا ہو گا ،وزیر اعظم آزادکشمیر کا قانو ن ساز اسمبلی اجلاس سے خطاب

منگل 15 جنوری 2019 19:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پارلیمانی جمہوری نظام کا میابی کے ساتھ چل رہا ہے پاکستان میں مارشل لا ء لگے لیکن آزادکشمیر میں جمہوری نظام ڈی ریل نہیں ہوا آزادکشمیر میں جمہوری نظام کے تسلسل اور استحکام میں ساری سیاسی جماعتوں کے اکابرین کی خدمات اور کردار ہے آئین میں حکومتوں کی تبدیلی کا طریقہ کار موجود ہے اور آئین میں ہی وزیراعظم کے لیے اتحاد لینے کا آپشن موجود ہے حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر جاندار کردار ادا کرے بھارت مذاکرات کی آڑ میں وقت گزاری میں مصروف ہے 7دہائیوں کے دوران کئی مرتبہ مذاکرات ہوئے معاہدے طے پائے لیکن نتیجہ کوئی نہیں نکلا ہندوستان کی طرف سے پاکستان پر مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہونے کا الازام سب سے بڑا جھوٹ ہے مودی اپنا ووٹ بنک بڑھانے کے لیے مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں نے بھارت کی ہر سازش ،چال اور حربے کو ہمیشہ ناکام بنا یا تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دونوں اطراف کے ممبران اسمبلی پر مشتمل ایک پارلیمانی وفد تشکیل دیا جائے جو کشمیر کی موجودہ صورت حال مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستان کی ساری سیاسی قیادت ،بار کونسل،وکلاء تنظیموں اور میڈیا کو بریفنگ دے وزیر اعظم آزادکشمیر یہاں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے وزیراعظم آزادکشمیر نے قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں سردار عامر الطاف کو کامیابی پر مبارک باد دی اور اپوزیشن کی امیدوارہ محترمہ شازیہ اکبر کو جمہوری عمل میں حصہ لینے پر بھی مبارک باد دی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر جمہوری عمل کے تسلسل میں ریاست کے سیاسی اکابرین نے ذمہ دارارنہ کردار ادا کیا آزادکشمیر میں جمہوری نظام مستحکم ہے انہوں نے کہا میاں محمد نواز شریف نے جمہوریت کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں جمہوریت کے لیے جدوجہد پر میاںمحمد نواز شریف کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان کے اندر جمہوریت کے فروغ و استحکام کے لیے دیگر سیاسی قائدین نے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام جمہوری نظام کے استحکام سے وابستہ ہے پاکستان کی ساری سیاسی جماعتوں کی قیادت کو ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کو سمجھنا ہو گا وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارت کے اندر انتہا پسند حکومت اپنے انتہا پسندووٹ بنک کو بڑھانے کے لیے کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے لائن آف کنٹرول پر بھارت جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے ایل او سی پر آزادکشمیر کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن ایل او سی کے عوام بھارتی جارحیت کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور جرات مند اور بہادر عوام نے بھارت کا یہ حربہ ناکام بنا دیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر قومی سطح پر منایا جاتا ہے اور پاکستانی قوم اس قومی دن کے موقع پر کشمیریوں سے لازوال عقیدت اور یکجہتی کا عملی اظہار کرتی ہے اہل پاکستان اور کشمیر کا اٹوٹ رشتہ ہے راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی ریاستی عوام کے حقوق کی ترجمان ہے اسمبلی کی کارروائی سال میں 60ایام جاری رہے گی تیرہویں آئینی ترمیم کے تحت جوابدہی کا عمل یقینی بنایا گیا ہے اپوزیشن کو بلڈوز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اپوزیشن کے مینڈیٹ کا احترام حزب اقتدار پر لازم ہے قانون ساز اسمبلی سب سے سپریم اور جمہوری ادارہ ہے ایوان کے استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے حکومت آزادکشمیر نے اڑھائی سال میں کیا کچھ کیا اس سے عوام کو آگاہ کریں گے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ کشمیر ہمیشہ کی طرح ناکام رہے گا یہ دورہ کشمیریوں کی جدوجہد پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتا جموں وکشمیر کے عوام مکار بھارت کے دھوکے میں نہیں آئیں گے نہ بھارتی قیادت کشمیریوں کو دھوکہ دے سکتی ہے کشمیریوں نے پہلے بھی بھارت کی طرف سے دیئے گئے پیکجز کو مسترد کیا اور آئندہ بھی مسترد کرتے رہیں گے بھارت جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کو کبھی نہیں خرید سکتا جدوجہد آزادی کے لیے کشمیریوں نے جو قربانیا ں دے کر تاریخ رقم کی ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔