آزادکشمیر حکومت نے ریاستی ترقی کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے ‘وزیر جنگلات

مسلم لیگ ن نے آزادحکومت کے وقار اور مالی وسائل میں آضافہ کیاہے تعمیروترقی کے لیے منصوبندی کررہے ہیں‘سردار میر اکبر خان

بدھ 15 مئی 2019 19:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت نے ریاستی ترقی کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے ادرکشمیر میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گامسلم لیگ ن نے آزادحکومت کے وقار اور مالی وسائل میں آضافہ کیاہے تعمیروترقی کے لیے منصوبندی کررہے ہیں حکومت منصوبہ بندی تحت تحریک آزادی کشمیر گڈ گورننس اور ترقیاتی شعبہ جات میں بہتری لا رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر میں میرٹ بحال کیا این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں کے نظام کو صاف اور شفاف بنایا گیا اور اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر اہل افراد ٹیچر بھرتی ہوئے سفارشی کلچر کا خاتمہ کیامسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر میں قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کو عملی جامہ پہنایا ہے کشمیری عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد ہمارے لئے باعث فخر ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے تین سالوں میں ریاست کو پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے تین سالہ حکومتی دور کو میرٹ کی بحالی،قانون کی حکمرانی،عام آدمی کی بہتری اور ریاستی حکومت کو بااختیار بنانے ،مالیاتی طورپر خود کفیل کرنے اور ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کے عوامی ترجیحات کے مطابق استعمال کیا ہے آزادکشمیر حکومت نے ترقیاتی شعبہ گڈ گورننس اورتحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ریاست کو بااختیار بنانے اور مالیاتی طورپر خودکفیل بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے تین سال کے اندر نہ صرف یہ کہ میرٹ کا بول بالا کیا بلکہ اداروں پر عوام کا ختم ہوتا اعتماد بحال کیابجٹ میں لوگوں کو مزید سہولتیں دیں گے حکومت کا اگلا بجٹ تاریخ سازہے ، آمدہ بجٹ عوام دوست ہو گا اور پانچ سالہ طویل المدتی منصوبہ بندی کا حصہ ہو گا جس کے تحت آزادکشمیر کی پائیدار ترقی کے لیے اقدامات اٹھاے جائیں گے آئندہ مالی سال میں دیگرشعبہ جات پر بھرپور بجٹ خرچ کرینگے آزادکشمیر کے ہر بڑے شہر میں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے منصوبہ جات رکھے جائیں گے ،آزادکشمیر چھوٹا ساخطہ اگر ہم دستیاب وسائل کو درست انداز میں استعمال میں لائیں تو اسے جنت بنا سکتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا وزیر جنگلات نے کہا کہ تین سال میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیرقیادت مسلم لیگ ن کی حکومت کو جو کامیابیاں ملی ان کا کریڈٹ لیگی کارکنان اور لیگ کے ووٹرز کو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے اثرات آزادکشمیر میں براہ راست پڑتے ہیںانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد تھی ہے اور رہے گی محمد نوازشریف ہمارے قائد ہیں عوام کی اکثریت مسلم لیگ ن کے گزشتہ پونے تین سالوں میں اٹھائے گے اقدامات کی بھرپور حمایت کر تی ہے جس کا کریڈیٹ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان،تمام پارلیمانی پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کو جاتا ہے حکومت اور جماعت متحد اور ساری سیاسی قیادت مشکل وقت میں اپنے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا ہم نے اپنی تین ترجیحات مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا،گڈ گورننس اور تعمیر وترقی پر عمل کر کے دکھایا ہے مسلہ کشمیر کے بارئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اورخطہ میں قیام امن کے لئے اقوام عالم کی نگرانی میں بامقصد مذاکرات کی اشد ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر08لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوج نے نظام زندگی مفلوج کررکھا ہے نہتے کشمیری عوام پر تسلیم شدہ حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں سنگین ترین ریاستی جبر وتشدد کا استعمال کیا جارہا ہے ایسے میں مقامی نوجوانوں کا بھارتی بربریت اور جبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا کوئی انہونی بات نہیں مگر بھارتی حکمران اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے آئے روز نت نئی کہانیاں اور دروغ گوئی پرمبنی منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے ایک طرف اپنا ووٹ بنک بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں تو دوسری طرف اقوام عالم کی آنکھوں میں بھی دھول جھونکی جارہی ہے جو کہ خلاف حقائق عمل اور قابل مذمت فعل ہے بھارت کے اس جنگی جنون کا نوٹس لیا جائے اور خطے میں کسی بڑی تباہی سے پہلے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے اور اس سلسلہ میں بھارت پر اخلاقی، سفارتی اور دو طرفہ دباؤ بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کا بنیادی اور اصل فریق ہیں قیام امن کے لئے ہونے والے مذاکرات میں کشمیریوں کو فریق اول کی حیثیت سے شامل کیا جانا ضروری ہے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پرپابندی لگانے کے بھارتی حکومتی عمل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میںحریت قیادت کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔