Live Updates

درمیان والے لوگ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں، سینیٹر میر حاصل خان بزنجو

جب تک ظلم کرنے والوں کا مقابلہ نہیں کیا جائیگا ظلم ہوتا رہے گا]خاقان عباسی تو بہت کرپٹ ہے لیکن پرویز خٹک بالکل صاف ستھرا ہے گوادر سمیت سندھ اور بلوچستان کو وفاق میں شامل کیا جا رہا ہے، کسی کے باپ میں طاقت نہیں ہے سندھ بلوچستان کی زمین لے سکے، اجلاس سے خطاب

جمعہ 9 اگست 2019 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) یشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ درمیان والے لوگ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔ جب تک ظلم کرنے والوں کا مقابلہ نہیں کیا جائے گا ظلم ہوتا رہے گا۔خاقان عباسی تو بہت کرپٹ ہے لیکن پرویز خٹک بالکل صاف ستھرا ہے۔ گوادر سمیت سندھ اور بلوچستان کو وفاق میں شامل کیا جا رہا ہے، کسی کے باپ میں طاقت نہیں ہے کہ سندھ بلوچستان کی زمین لے سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں کامریڈ نظیر عباسی شہید کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تعزیتی اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر میر حاصل بزنجو، مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی ، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، نیشنل پارٹی کے رہنما منظور علی، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی سندھ کے صدر نظیرجان، نیشنل ہارٹی سندھ کے صدر رمضان میمن اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میر حاصل بزنجو نے کہاکہ جمہوریت میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی لیکن ملک میں عملی طور پر مارشل لا ہے ۔آج ہم خاموش مارشل لا میں گزر رہے ہیں۔نواز شریف نظیر عباسی کے بیانیے سے نکل کر نہیں آیا نواز شریف ضیالحق کے بیانیے سے نکل کر آیا ہے۔آج وہ تمام قوتیں اس نواز شریف سے خوف زدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج مریم نواز ستر ہزار افراد کا جلسہ کرتی ہے لیکن لگتا ہے میڈیا کو معلوم نہیں ہے ۔

خاقان عباسی تو بہت کرپٹ ہے لیکن پرویز خٹک بالکل صاف ستھرا ہے۔آج جو انکے خلاف لڑ رہے ہیں ہمیں انکا ساتھ دینا ہوگا چاہے وہ بلاول ہو یا مریم نواز یا کوئی اور ہو۔خاقان عباسی اگر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بول رہا ہے تو مجھے لگ رہا ہے کہ وہ میری زبان بول رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بتائے کہ اس ملک کی فارن پالیسی کو کہاں لے کر جائیں۔افغانستان میں نئی ڈیولپمنٹ ہورہی ہیں۔

ہمیں ڈائریکشن دے دیں کہ جانا کہاں ہے۔اپنے بیانیے کو آگے لے جانے کے لئے ہمیں ایک فیصلہ کرنا چاہیے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہم سنجیدہ نہیں ہونگے تو اسی طرح شہیدوں کے دن مناتے رہینگے ۔گزارش ہے کہ ہمیں اپنے بیانیے کو اکھٹا کرنا ہوگا بصورت دیگر ہماری تعداد کم ہوتی جائیگی ۔قیادت ہم کر رہے ہیں یا تو ہم ایک ہوجائیں یا انکی جان چھوڑ دیں۔

نظیر عباسی کی شہادت نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بنے جن کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔بعداازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہاکہ کوئی اپنی منشا خوشی یا زاتی دوستی میں اپنی پارٹی سے غداری نہیں کرتاہے۔اگر کوئی غداری کرتا ہے تو اسی لئے کریگا کہ اسے اپنی پارٹی سے شکایت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہاں کوئی درمیان والے لوگ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔

جتنے ووٹ گئے ہیں رموہ زاتی طور پر گئے ہیں ۔یہ وہ قوتیں کر رہی ہیں جو ذہنی طور پر اسکے مخالف ہیں ۔ہمارا اتحاد قائم رہے گا ۔بدقسمتی سے ہندوستان کا ایک پاگل سے واسطہ پڑا ہے۔کیونکہ 370 نہرو پٹیل مولانا آزاد ہندوستان کے ساتھ جو الحاق ہوا کشمیر کا مودی نے ختم کر کے عملی طور پر وہ الحاق توڑ دیا ہے۔میری رائے یہ ہے کہ پاکستان کو رولز اور ریگولیشن میں چلنا چاہیے جو ریٹائر ہے اسے ریٹائر ہونا چاہیے ،ایک ایسا آدمی جو عربستان میں رہتا ہے وہ موقف دیتا ہے کہ پاکستان کے جتنے لوگ تھے وہ کاروباری تھے یہ انتہائی شرمناک بات ہے ۔

مریم کو عوام کی آگاہی اور جلسے جلوسوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے کرپشن کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔عملی طور پر یہ گھبرا گئے ہیں ۔اس دفعہ گوادر ہی نہیں پاکستان میں نیشنل کوسٹل اتھارٹی بنانے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حاصل بزنجو نے کہاکہ سیاسی لوگوں کی گرفتاری حکومت کی بوکھلاہٹ ہے ،میرے خلاف فیصل آباد گوجرانوالہ اور لاہور میں مقدمات درج ہوئے ۔

مجھے کسی قسم کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔نوٹسز موصول ہونے پر میں عدالت جاں گا ۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ کے چیئرمین کے خلاف 64 افراد تھے بالا دست قوتوں نے ان میں تبدیلی کی ۔ہندوستان کے ساتھ جو الحاق ہوا تھا وہ مودی نے توڑ دیا ۔عملی طور پر حکمران بوکھلا گئے ہیں ۔گوادر سمیت سندھ بلوچستان کو وفاق میں شامل کیا جا رہا ہے ۔کسی کے باپ میں طاقت نہیں ہے کہ سندھ بلوچستان کی زمین لے سکیں ۔

حکومت نیشنل کوسٹل اتھارٹی بنا کر اپنا قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہاکہ ہم تمام ساتھیوں نے تمام زندگی مکمل زندگی اس نظرئیے قومی جمہوری جدوجہد کی نظر کردی۔یہ جدوجہد ابھی بھی جاتی ہے ۔ہمیں قوت ارادہ کے ساتھ پختہ ایمان کے ساتھ اس جدوجہد کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔چھ آٹھ مہینے ہمارے لئے بہت مشکل ہیں۔ہم کشمیر کے حق خود ارادیت والے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نظیر میرا ساتھی رہا ہے جو بہت انقلابی تھا ۔ایک پکا ایمان رکھنے والا شخص تھا۔نیشنل پارٹی کے رہنما منظور علی نے کہاکہ کامریڈ نظیر عباسی کی جدو جہد کے دوران بے شمار لاگ جیلوں میں ڈالے گئے ۔نظیر عباسی کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے ہاکستان کی استحصالی سے ہاک معاشعے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا آئین 370 ختم کیا جانا قابل مذمت ہے ۔

پاکستان کو بنیادی پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہو گا۔ پختونخواہ ملی پارٹی سندھ کے صدر نذیر جان نے کہاکہ نظیر عباسی کی برسی کے موقع پر ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔یہ ملک سیاسی جدو جہد کرنے والوں کے لئے قتل گاہ بنا دیا گیا ہے ۔سینٹ میں جو الیکشن کی بات کی گئی اس پر شرم آتی ہے۔یہ بہت بے شرمی کی بات ہے کہ 64 ووٹوں کو 50 ووٹوں میں تبدیل کیا گیا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات