پیپلز پارٹی نے کراچی کو لسانی بنیادوں پر6ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا ہے ، سید مصطفی کمال
ٰ جسطرح سندھ کی تقسیم نامنظور ہے، اسی طرح سندھ کے دارالخلافہ کراچی کی تقسیم بھی نا منظور ہے، جو کام پاکستان کے دشمن آج تک نہیں کرسکے وہ پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ، نااہل اور کرپٹ سندھ حکومت کررہی ہے،، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی
جمعرات 6 اگست 2020 22:40
(جاری ہے)
اس سے بڑا اور کیا ڈیزاسٹر ہوگا کہ این ڈی ایم اے کراچی کے نالے صاف کرنے پر مجبور ہے، این ڈی ایم اے کے کام سے کراچی کو فرسٹ ایڈ ضرور مل جائے گی لیکن یہ علاج نہیں ہے، کراچی کی صفائی میں اگر این ڈی ایم اے اور فوج بھی ناکام ہوگئی تو پھر قوم کس کو آواز لگائے گی۔
سندھ پاکستان کا صوبہ ہے، کوئی دوسرا ملک نہیں جو وفاق مداخلت نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم عمران اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ کراچی پہنچیں اور اسوقت تک کراچی سے نا جائیں جب تک سندھ حکومت پاکستان کی معاشی شہ رگ کے مسائل حل نہیں کرتی۔ کراچی ایک ڈسٹرکٹ تھا، 18 ٹاؤن ایک ڈسٹرکٹ کے نیچے کام کرتے تھے۔ ڈی سینٹرلازیشن کا بہترین نمونے تھا، اب کراچی کو لسانی بنیادوں پر چھ ڈسٹرکٹ میں تقسیم کر کے ناصرف ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی افادیت کو ختم کر دیا گیا ہے بلکہ ایک بار پھر لسانی فسادات کا خطرہ بڑھا دیا ہے، آج کراچی میں ایک کی جگہ 6 مئیر کام کررہے ہیں۔ اختیارات کا رونا رو کر عوام کو گمراہ کرنے والے کراچی و حیدرآباد کے نام نہاد ٹھیکیداروں نی31 اکتوبر 2013 کو پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ کا حصہ بن کر بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات اور وسائل اپنے ہاتھوں سے صوبائی حکومت کو دیے ہیں، 2013 میں سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کے 12 وزرائ و ایڈوائزر کے علاوہ گورنر سندھ تھے۔کراچی کے 6 میں سے 4 ڈسٹرکٹ آج بھی ایم کیو ایم کے ہی پاس ہیں۔ یہ مہینہ بلدیاتی نظام کا آخری مہینہ ہے، بلدیاتی اداروں میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے جسکی تحقیقات ہونی چاہیے، اہلیانِ کراچی و حیدرآباد کو خوف ہے کہ مئیر اور ڈپٹی مئیر ملک سے فرار ہوجائیں گے، اسی لیے بلدیاتی حکومتوں کے خاتمے کے ساتھ کراچی و حیدرآباد کے میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمینز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔پاک سرزمین پارٹی نے جس مسئلے پر بھی آواز اٹھائی اس کا حل دیا اور ہم نے جو بھی حل تجویز کیا وقت نے اسے درست ثابت کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر انیس قائم خانی ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے زمہ داران بھی موجود تھے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی والوں کو چوروں نے نہیں بلکہ چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ کراچی کو وفاق یا فوج کے حوالے کرنا مسائل کا حل نہیں، وزیراعظم خود کھڑے ہو کر سڑکیں نہیں بنوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا مقصد وزیر اعلیٰ کو خود مختار کرنا نہیں بلکہ صوبوں کو جو ڈسٹرکٹ پر مشتمل ہیں، انہیں خودمختار کرنا ہے۔ جو اختیارات اور وسائل اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو ملے ہیں وہ گلی محلے تک جانے چاہیے، وزیر اعلیٰ کی صوابدید پر نہیں ہونا چاہیے کہ اختیارات اور وسائل نیچے منتقل کرے یا نہیں،جس طرح این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو پیسے ملتے ہیں ویسے ہی پی ایف سی ایوارڈ کے ذریعے ڈسٹرکٹ تک پیسے منتقل ہونے چاہئیں، کراچی کی تباہی روک کر اس کے زخموں پر مرہم رکھا جائے تو یہ شہر اکیلا آٹھ ہزار ارب روپے کما کر دے سکتا ہے۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے جماعت اسلامی کی ریلی میں گزشتہ روز ہونے والی دہشتگردی کی پرزور مذمت بھی کیمزید قومی خبریں
-
سرائے گمبیلہ، کوہاٹ روڈ آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا،مظفرآباد مانسہرہ موٹروے سعودی فنڈ کے تعاون سے بنائی جائے گی،اعظم نذیر تارڑ
-
لیسکوکی کارروائی، 24 گھنٹوں میں 5 بجلی چورگرفتار
-
چیچہ وطنی ، 7قمار باز جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،داؤبھی لگائی رقم برآمد
-
قومی فضائی کمپنی کافیصل آباد سے غیر ملکی پروازوں کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ
-
ٹ*وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس
-
شہباز شریف کے جعلی فارم 47 حکومت کا خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گیا ہے،بیرسٹرسیف
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.