
اسٹیبلشمنٹ سیاست میں فوری مداخلت بند کرے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ
آٹے چینی ، گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کی جائیں، سلیکٹڈ حکومت سقوط کشمیر کی ذمہ دار ہے، صدارتی نظام رائج کرنے کے مذموم اداروں کو مسترد کرتے ہیں۔ آل پارٹیزکانفرنس کی متفقہ قرارداد
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 20 ستمبر 2020
23:11

(جاری ہے)
ملک میں آزادانہ شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے ۔
انتخابات کیلئے فوری اصلاحات کی جائیں۔ان اصلاحات میں مسلح ایجنسیوں کا کوئی عمل دخل نہ ہو، یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ آٹا چینی ، گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کی جائیں۔موجودہ حکومت کو مصنوعی استحکام اس اسٹیبلشمنٹ نے بخشا ہے جس نے الیکشن میں دھاندلی کے عوام پر مسلط کیا۔ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کے مذموم ارادوں کو مسترد کیا جاتا ہے۔وفاقی پارلیمانی جمہوریت کو پاکستان کا تحفظ سمجھتا ہے۔اجلاس نے مطالبہ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں فوری مداخلت بند کرے۔تمام ادارے آئین کے تحت اپنے حلف اور پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے سیاست میں مداخلت سے باز رہیں۔سلیکٹڈ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں ایٹمی صلاحیت اور ملکی دفاع کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔1973کا آئین ، 18ویں ترمیم ، ایف سی ایوارڈ قومی مفادات کا مظہر ہے، ان کا تحفظ کیا جائے۔یہ سلیکٹڈ حکومت سقوط کشمیر کی ذمہ دار ہے۔اجلاس حکومت کی افغان پالیسی کی مکمل ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔میڈیا پر پابندیاں اورسنسرشپ کی مذمت کرتا ہے۔میر شکیل الرحمان سمیت تما م صحافیوں کو رہا کیاجائے اور ان پر مقدمات ختم کیے جائیں۔سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے قائدین کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا، جس سے امن وامان کی صورتحال بگڑ گئی ہے، حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل کیا جائے۔سی پیک قومی معیشت کیلئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، موجودہ نااہل حکومت نے سی پیک کو رول بیک کرکے وجود خطرے میں ڈال دیا ہے، سی پیک کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی آواز دبائی جارہی ہے ، آج کے بعد ربڑ سٹمپ پارلیمنٹ سے اپوزیشن کوئی تعاون نہیں کرے گی۔غیرآئینی غیرجمہوری قانون سازی کو واپس لیا جائے۔گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کروائے جائیں، انتخابات کے بعد گلگت کو الگ حیثیت دی جائے، گلگت میں انتخابات پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.