نواز لیگ نے کراچی کے اندھیرے ختم اور امن قائم کیا، انجینئر سلمان خان

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کراچی کے اندھرے ختم اور امن بحال کیا نہ اہل عمران حکومت نے کراچی کو ایک بار پھر اندھیرے میں ڈوبا کر عوام کو بے یارومددگار کردیا ہے قوم تحریک انصاف حکومت سے بے زار ہوچکی ہے ۔ عوام ایک بار پھر نواز لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈویژنل عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر سلمان خان نے کہا کہ ملک کا معاشی حب کراچی نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور عدم دلچسپی کے باعث تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے حالیہ طوفانی بارشوں نے وفاق کی نااہلی ثابت ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے ۔ میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) جلد اقتدار میں آکر کراچی کا کھویا ہوا مقام نہ صرف واپس دلائے گی بلکہ عوام میں پھیلی ہوئی مایوسیوں کا بھی خاتمہ کرے گی۔ انجینئر سلمان خان نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ یونین کونسل کی سطح پر ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم شروع کرکے مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

آنے والا کل مسلم لیگ (ن) کا ہے کارکن بلدیاتی الیکشن کی ابھی سے تیاریاں شروع کردیں ۔ نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی ٹکٹ دے کر پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے قیادت کو سرپرائز دینگے۔ کراچی کے 4 اضلاع میں ہمارے چیئرمین نہ صرف ہمارے چیئرمین منتخب ہوئے بلکہ KMC سٹی کونسل میں بھی اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر میئر اور ڈپٹی میئر کی نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر میاں شہباز شریف کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے قائد میاں نواز شریف اور پارٹی کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کی دعاکے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر عصمت انور محسود، انفارمیشن سیکریٹری کراچی بخت حسن خان، حاجی شرافت اکاخیل، راجہ سعید، محب اللہ خان، فاروق الیاس، دائود پٹھان، احتشام الحق، سوشل میڈیا سندھ کے صدر خرم بھٹی، الیاس پاکستانی، احمد علی خان، ندیم صدیقی، سردار معین ان تمام لوگوں نے میاں شہباز شریف کو 69 ویں سالگرہ پر بھرپور مبارکباد دی اور انجینئر سلمان خان کو محفل سجانے پر مبارکباد پیش کی ۔

جبکہ کوآرڈینیٹر کراچی ڈویژن اجمل حسن خان ، امین سواتی، علی حسین شاہ، سوشل میڈیا کے ریحان شیخ، آشر البرٹ، رانا پرویز، عبداللہ خان، شیر بہادر، جمیل کوہاٹی، یونس آفریدی، گل اکاخیل، ایاز خٹک، بابر غوری، عمران گجر، نواز، ریحان شیخ، گلاب خان، عصمت محسود ، سلمان خان ، ودیگر عہدیداران و کارکنان نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔