اگر کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں، مریم اورنگزیب

حدیبیہ میں نئی تفتیش کا حکم دے کرعمران خان نے تسلیم کرلیا شہبازشریف کیخلاف تمام کیسز جھوٹے تھے، حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم کرچکی، جھوٹ احتساب کے تماشے آپ کے منہ پہ طماچے ہیں۔ ترجمان (ن)لیگ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 مئی 2021 18:47

اگر کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں، عمران خان نے حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کرتسلیم کرلیا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیسز جھوٹے تھے، ”غیرقانونی ٹیم“ کیوں نہیں بتارہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم (کواش) کرچکی ہے، آپ کے جھوٹ اور احتساب کے تماشے آپ کے منہ پہ طماچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں، حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا کہ صدر شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیسز جھوٹے تھے۔

(جاری ہے)

ثابت ہوگیا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ، ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا۔

عمران صاحب کی کمشن خور”غیرقانونی ٹیم“ نے انہیں آٹا چینی، بجلی، گیس، ایل این جی، دوائی چوری پر کوئی بریفنگ دی؟ آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری پہ بریفنگ لیں جس کے مرکزی کردار عمران خان ہیں۔ ”غیرقانونی ٹیم“ کیوں نہیں بتا رہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم (کواش) کرچکی ہے۔ خدا کا واسطہ ہے کہ عوام کی مہنگائی، بےروزگاری معاشی تباہی پر توجہ دیں۔

ڈرامے بند کریں، عوام کے صبر کو مزید مت للکاریں، اس طرح کی حرکتوں سے آپ عوام کو مزید غصہ دلارہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف ، نواز شریف اور شہباز شریف سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا۔آپ کے جھوٹ اور احتساب کے تماشے آپ کے منہ پہ طماچے ہیں۔واضح رہے وفاقی حکومت نے حدیبیہ پیپرملز کیس کی نئے سرے سے تفتیش کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے۔ اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثئیت رکھتے ہیں، جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔ اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔