پی سی بی اور فرنچائزز کا پی ایس ایل 7 کے میچز جنوری،فروری 2022ء میں کروانے پر اتفاق

آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 24 جولائی 2021 12:23

پی سی بی اور فرنچائزز کا پی ایس ایل 7 کے میچز جنوری،فروری 2022ء میں کروانے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جولائی 2021ء ) پی ایس ایل 6 کی کامیاب تکمیل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فرنچائزز نے جمعہ کو اس بات پر اتفاق کیا کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن اگلے سال جنوری اور فروری میں ہوگا۔ واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی اور فرنچائزز کے نمائندگان کے مابین آج ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پی سی بی کی نمائندگی چیف ایگزیکٹو وسیم خان ، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ، جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل کے سینئر جنرل منیجر آپریشنز عثمان واہلہ نے کی ۔

فریقین نے نئے تجارتی حقوق کے حوالے سے آگے بڑھنے کے راستے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور حقوق کی جانچ اور اس کے نتیجے میں فروخت کے لئے ایک فریم ورک قائم کیا۔ اجلاس میں شریک فرنچائز کے نمائندوں میں سلمان اقبال اور طارق واسی ( کراچی کنگز) ، ثمین رانا (لاہور قلندرز) ، حیدر اظہر (ملتان سلطانز) ، ندیم عمر (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) ، نوشیرواں آفندی (پشاور زلمی) اور علی نقوی (اسلام آباد یونائیٹڈ) شامل تھے۔