Live Updates

(ن)والوںکو دھاندلی کا خطرہ ہے تو الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کیوں کررہے ہیں ‘ تحریک انصاف

آپ سے نیب والے سوال پوچھیں تو کہتے ہیں کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں، گٹر صاف ہونے سے بھی لیگیوں کی چیخیں نکل رہی ہیں سینیٹر اعجاز چوہدری کی مرکزی رہنماہمایوں اختر خان،علی امتیازوڑائچ،شبیر سیال اور دیگر کے ہمراہ پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس

بدھ 1 ستمبر 2021 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2021ء) سینیٹ میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی رہنمائوں ہمایوں اخترخاں، علی امتیاز وڑائچ، شبیرسیال، روبینہ شاہین اور ناصرسلمان کے ہمراہ پارٹی سیکرٹریٹ کینال ویو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ (ن)لیگ کی پی پی 38ضمنی الیکشن کے حوالے سے دائر درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا ہے، سپیکرشریف اور بھڑبھولے خواجہ سعد رفیق نے بھڑک ماری کہ آزاد کشمیر الیکشن میں سنٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی نے سات نشستیں جیتی ہیں، (ن) لیگ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ آگے کیسے بڑھیں، جہاں پر یہ جیتیں وہاں سب ٹھیک اور جہاں سے پی ٹی آئی جیتے تو دھاندلی ہوئی،(ن)لیگ کی سابقہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لاہور شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے،لیگیوں کے کرتوت ایسے جن کا ہم مقابلہ کررہے ہیں، پونے تین ارب روپے کی اورنج ٹرین چلائی جو مسلسل خسارے میں ہے، ان کا امام نوازشریف لندن میں جیل ساز بیٹھا اور وہ مفرور ہے، اسلام آباد اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق جھوٹے اور مجرم نوازشریف کو وطن واپس لائیں، ن لیگ کو اصل پریشانی ہے کہ پی ٹی آئی جیتنا شروع ہو گئی ہے، بھڑبھولے خواجہ کو پتہ نہیں کہ پورے ملک میں 38 کنٹونمنٹ بورڈ ہیں، وزیراعظم عمران خان اپنے کارکنوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں جبکہ آپ کا بھگوڑا اشتہاری لیڈر صرف اپنے سوداگروں سے ملاقاتیں کرتا ہے، اگر (ن)لیگ کو دھاندلی کا خطرہ ہے تو الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کیوں کررہے ہیں ، بھڑبھولے خواجہ سعد رفیق نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں سینیٹر پر پیسے بھانٹنے کا الزام لگایا، میری اور اپنی ساری جائیداریں اور بنک اکانٹ کو سامنے لے آئیں سب عوام میں بھانٹ دونگا، گھوسٹ ووٹ اور فہرستیں آپ کی ایجاد ہیں، کھرب پتی صاحب آپ صرف دس فیصددولت لوگوں میں تقسیم کردیں، تم اقتدار کا جھولا جھولتے رہے،مجھ پر نہیں آپ پر مقدمات چل رہے ہیں،آپ سے نیب والے سوال پوچھیں تو کہتے ہیں کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں، پہلاسیاستدان دیکھا گٹر صاف ہو جائے تو اسے اعتراض ہو جا تاہے، کسی کا بلب یا لائٹ لگ جائے تو تمہیں پریشانی لاحق ہوجاتی ہے، گٹر صاف ہونے سے ن لیگیوں کی چیخیں نکل رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے 2018 کے الیکشن میں پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، 2023 کے الیکشن میں عمران خان دوبارہ منتخب ہونگے ہم آپ سے 35 سالوں کا حساب مانگ رہے ہیں، ہم تین سالوں کی ایک ایک پائی کا حساب دیں گے،کسی سیاسی ورکرکو نہیں صرف لٹیروں کو پکڑا ہے، وہ کون سا طریقہ ہے کس طرح راتوں رات لوگ امیر ہو جاتے ہیں، چوروں اور بدمعاشوں کوبالکل نہیں چھوڑیں گے، سڑکوں پر آپ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں پتہ نہیں لگتا کہ ن لیگ میں چچایا بھتیجی کی لیڈر شپ ہے، جب اپوزیشن مہنگائی کی بات کرتی تو انہیں مارکیٹ ریٹ کا پتہ نہیں ہوتا، آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کس نے کئے، 2035 تک موٹر وے کاسودا ن لیگ نے کیا، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات قواعد وضوابط کے مطابق ہونگے، آنکھوں سے دیکھا خواجہ سعد رفیق اپنے حلقے میں فجر تک سڑکوں کی کارپینٹنگ کرواتے رہے ہیں ان کے 25فیصد ووٹ جعلی ہیں،عمران خان نے چیلنج کے طور پر حکومت لی، نئے لوگوں کو الیکشن لڑنے کا موقع دیا، عثمان بزدار کامیاب وزیراعلی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے، تحریک انصاف کا آئندہ الیکشن میں بھی کارکن وزیراعلی پنجاب ہوگا، ایک ٹانگ والی پی ڈی ایم نہ سڑکوں پر نہ پارلیمنٹ میں کچھ کیا، لاغر اپوزیشن کبھی سامنے نہیں آئی اور نہ وہ کچھ کرنا چاہتی ہے،شہبازشریف نے خود کہاکہ حکومت پانچ سال پورے کرے تو خود کلیئر نہیں کہ استعفی دیں، الیکشن لڑیں، شہبازشریف کی کس بات پر اعتبار کریں۔

(جاری ہے)

ہمایوں اختر کا کہنا تھاکہ سعد رفیق جیسی پریس کانفرنس کا مطلب میدان میں ہارنے لگے ہیں یا ان کا کوئی دھاندلی کا پروگرا م ہے، کنٹونمنٹ بورڈ میں پی ٹی آئی کی بھرپور تیاری سے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے، ہم دھاندلی نہیں کریں گے اور نہ ہی دھاندلی ہونے دیں گے،سعد رفیق این اے 131 کا ضمنی الیکشن کیسے جیتے حلقہ کھول کے دیکھ لیں، ن لیگ کے ضمنی الیکشن میں کرتوت سامنے رکھ دونگا، پارٹی کے لئے متحرک ہوں، پچاس سالہ بدترین دور کا افغانستان سے خاتمہ ہو گیا ہے،افغانستان کے معاملے میں تمام کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، پاکستان کی مثبت پالیسی نے دنیا کے ساتھ رہتے ہوئے افغان انخلا مدد کی، دنیا افغانستان کو دیکھے گی انہیں مطمئن کرے تاکہ افغانستان دوبارہ دہشتگردی کا اڈا نہ بنے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات