
آئی ایم ایف کے ایماء پر تیار حکومت کی منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ،سراج الحق
مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت میں مزید اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی کی سوا تین سال کی حکومت میں ملک 30 سال پیچھے چلا گیا ہے موجودہ حکومت مافیاز کے لیے سہولت کار بنی ہوئی ہے اور پی ٹی آئی نے مافیاز کو تحفظ فراہم کررکھا ہے کابینہ اور پارلیمینٹ میں مافیاز بیٹھے ہیں ،امیر جماعت اسلامی
جمعہ 3 دسمبر 2021 20:18

(جاری ہے)
ا ہمارے حکمران خود جا کر آئی ایم ایف کے ترلے اور منتیں کر کے سود پر قرض لیتے ہیں جو ملک کی معیشت کی تباہی کا سب سے بڑا سبب ہے۔
ملک کی بقا اورعوام کی خوشحالی اسلامی نظام کو اپنانے میں ہے۔ لوگ مہنگائی کی وجہ سے فاقوں مر رہے ہیں، بے روزگاری اور غربت گھر گھر ناچ رہی ہے۔ آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرضوں کا حصول ملک کی آزادی و خودمختاری کو گروی رکھنے کے مترادف ہے۔ہردن مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور پشاور سے میئر شپ میں کامیابی حاصل کر کے پشاور کو ایک مثالی ، جدید اور پھولوں کا شہر بنائیں گے ۔جماعت اسلامی نے مفادات سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کی ہے بینکوں کے قرضوں سے لے کر پینڈورا پیپرز اور پانامہ تک کہیں بھی جماعت اسلامی کے کارکنان کا نام نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی پارلیمینٹ میں کم ہیں لیکن عوام کے جذبات کی ترجمانی کے لیے ایک توانا آواز ہے ۔ عاقب اسماعیل اور ان کے خاندان کو جماعت اسلامی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ وہ مرکز اسلامی پشاور میں ضلع مردان کے ممتاز سیاسی او رکاروباری شخصیت اور جے یو آئی کے سابق امیر حافظ عبدالرحمن اور عربی حاجی صاحب کے نواسے عاقب اسماعیل اور ان کے خاندان کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ پریس کانفرنس میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع ، ممبرقومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی ، امیر ضلع پشاور عتیق الرحمن ، امیر ضلع مردان غلام رسول ، امیدوار پشاور میئر بحراللہ خان ، سابق ممبرصوبائی اسمبلی میاں نادر شاہ اور بلامقابلہ منتخب ہونے والے چیئر مین و کونسلر بھی موجودتھے ۔ سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خاموش معاہدہ ہو چکا ہے۔ پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ 74 سالوں میں اس ملک پر جرنیلوں نے بھی حکومت کی ہے اور کرپٹ اور ظالم جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے بھی حکومت کی جنہوں نے پاکستان کے نظریہ اور جغرافیہ کے ساتھ غداری کی ۔ انہوںنے کہاکہ اج جو اس ملک میں مہنگائی ناچ رہی ہے اور پوری قوم کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف کے غلامی کی ہتھکڑیاں ہیں اور چند ڈالرز کے عوض ہماری آزادی ، خود مختاری اور عزت و وقار کو بیچا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ ایک خودمختار ، باوقار اور آزاد ملک بنانے کے لیے قوم کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے ہر حصے میں عوام حکمرانوں کو کوس رہی ہے۔ مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔ گورننس کا برا حال ہے اور کرپشن اداروں میں سرایت کر چکی ہے۔ وزیراعظم دن رات مافیاز کا رونا روتے ہیںجو ان کے اردگرد ہی موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے جس کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے ۔ قوم ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
-
انسانی حقوق کے چیمپئن بلوچستان میں ہونیوالے واقعے کی مذمت نہیں کرتے، عظمیٰ بخاری
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
-
ملالہ یوسف زئی کی28 ویں سالگرہ 12 جولائی ہفتے کو منائی گئی
-
سیرتِ نبوی ۖ ہمارے لیے مشعلِ راہ، نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ کے اصولوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسراحسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.