گالیاں نون لیگ کو پڑ رہی ہیں، آصف زرداری تومزے لے رہا ہے، عمران خان
بدھ 18 مئی 2022 22:54
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ سارے پاکستان کے بڑے، بڑے ڈاکو، مافیا ایک طرف کھڑے ہوگئے، اللہ کا شکرادا کرتا ہوں میری قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ جب قوم ،ایک قوم بن کر کھڑی ہوجائے اس کوانقلاب کہتے ہیں، کرپٹ مافیا لوگوں کا خون چوستے ہیں، مافیا کو بٴْری طرح شکست دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ گوجرانوالا والو ! کیا اسلام آباد کے لیے تیار ہو، میں اسلام آباد پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے سب کو بلا رہا ہوں، پاکستان کے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر کے پاکستان کی منتخب حکومت کوسازش کے تحت گرایا گیا، بتائیں یہ سازش تھی یا مداخلت انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کے شعور کو سلام پیش کرتا ہوں، پہلے سازش پھراس کے بعد مداخلت ہوتی ہے،یہ سمجھ رہے تھے جب بھی وزیراعظم کو نکالا جاتا ہے تو مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں، میری قوم نے مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے سڑکوں پر نکل آئی۔ انہوںنے کہاکہ دو وجہ سے اسلام آباد بلا رہا ہوں، ایک امریکی سازش کو ناکام بنانا ہے، دوسرا ملک کے بڑے ڈاکو، قاتل، منشیات فروشوں سازش کرنے والوں کیخلاف نکلنا ہے۔عمران خان نے کہاکہ ہماری قوم زندہ اورآزاد ہے اس لیے سڑکوں پر ہے، جب ہماری حکومت ہٹائی گئی اس وقت ملکی دولت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا، ہماری حکومت میں تاریخی ایکسپورٹ ہو رہی تھی، پچھلے نو ماہ میں 26 فیصد پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھی، ایوب خان کے دورکے بعد پاکستان کی انڈسٹری اٹھنا شروع ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 31 ارب ڈالر بھیجے، ہم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، زیادہ ٹیکس اکٹھا ہونے پر حکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کو کم کیا تھا، دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں، ہم نے عوام پر کم بوجھ ڈالا، ہماری حکومت نے کسانوں کوپیداوارکا پورا معاوضہ دیا، ہمارے دوسالوں میں کسانوں کا سب سے زیادہ خوشحالی میں گزرا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں غربت اور تباہی پھیلی، کورونا کے دوران ہم نے معیشت اور لوگوں کوغربت سے بچایا، برصغیرمیں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملا، جب ہمارا ملک صحیح راستے پر جا رہا تھا تو ڈاکوؤں نے امریکا کیساتھ ملکر ہماری حکومت گرائی، شہبازشریف نے بڑی محنت سے امریکیوں کے جوتے پالش کیے، امریکی سفارتکار خاتون کا مریم نوازنے ایسا استقبال کیا لگ رہا تھا وہ اسے کہے اس پرجوتے رکھ کر چلو۔ عمران خان نے کہاکہ آصف زرداری آج کل بڑا خوش ہیں، آصف زرداری ساری گالیاں (ن )لیگ کو پڑنے پر بڑا خوش ہے، آصف زرداری پیسے بنارہا ہے اور گالیاں ن لیگ کوپڑ رہی ہیں، واقعی زرداری تم (ن) لیگ پر بھاری اور ان سے اچھا بدلہ لے رہے ہو۔ انہوںنے کہاکہ چیری بلاسم امریکی سفارتکاروں کے جوتے پالش کرتا ہے، چیری بلاسم فوجی بوٹ ایسے پالش کرتا ہے کہ اسے اپنی شکل نظر آتی ہیں، شہبازشریف وزیراعظم تو بن گیا ہے اب سے سمجھ نہیں آ رہی، شہبازشریف کو اچکن سلوانے کا بڑا شوق تھا اب عوام کوجواب دو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بزدل نوازشریف دوسری دفعہ ملک چھوڑ کر بھاگا ہے، دونوں بھائی اب پھنس گئے، آگے سمندر اور پیچھے عمران خان کھڑا ہے ،آگے جاتے ہیں تو سمندر تو پیچھے عمران خان عوام کو لیکر کھڑا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ والو سن لو آپ لوگوں کو 30 سال ہر بار بچایا گیا، 30 سال سے دونوں بھائی ظلم کر رہے تھے، کان کھول کرسن لوڈاکوؤں تمہارا وقت آگیا عوام کا سمندرتمہیں بہالے جائے گا۔عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف سے لوگ پوچھتے ہیں ’’اے کی کیتا اے پھنسوا دیا سانوں‘‘۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو اس لیے جلدی تھی ایف آئی اے کیس میں سزا ہونے والی تھی، شہباز غلط فہمی میں نہ رہنا ہم نے تمہیں نہیں چھوڑنا۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹررضوان تمہاری وجہ سے مرا، شہباز شریف وقت زیادہ دورنہیں تم جیسے ہی اقتدارسے باہر آئو گے تمہیں جیل میں ڈالیں گے، تمہارے کیس کو وہی سے شروع کریں گے، 30سال بعد اسمبلی ڈیزل کے بغیرچل رہی تھی، اب یہ پھرڈیزل کولے آئے ہیں، سپریم کورٹ کولوٹوں کوفارغ کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ شکرہے اللہ کا گوجرانوالا سے کوئی لوٹا نہیں ہوا، جنوبی پنجاب سے بڑے لوٹے ہوئے، پرسوں ملتان لوٹوں کا بندوبست کرنے جا رہا ہوں، جنہوں نے حلقوں سے غداری کی شکریہ سپریم کورٹ ان کو فارغ اور ذلیل بھی کیا۔ انہوںنے کہاکہ جب سب نے مل کر میری حکومت گرائی تو صحافی نے پوچھا کون، کون شامل تھے تو میں نے کہا تھا کوئی نہیں رہ گیا سب ایک طرف چلے گئے، سب مافیا نے ملکر مجھے گرایا، گھر پہنچا تو سوچ رہا تھا لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، سوشل میڈیا پر جو کچھ دیکھا ہاتھ اٹھا کر اللہ کا شکر ادا کیا تو نے میری قوم کو جگا دیا۔ انہوںنے کہاکہ وزارت عظمیٰ تو کچھ نہیں، اسے جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، اللہ نے میری قوم کو جگا دیا، ایک قوم بننے پر ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، جب ہم ایک قوم بن جائیں گے تو ہمارے لیے قرضے واپس کرنا کوئی مشکل نہیں ہوگا۔ عمران خان نے کہاکہ 2010سیلاب کے دوران قوم نے ملکرمشکلات کا سامنا کیا، انشااللہ ہم ایک قوم بن کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، 26سال پہلے وعدہ کیا تھا کبھی جھکا اورنا کبھی عوام کوجھکنے دوں گا۔عمران خان نے کہا کہ گوجرانوالا کی بہنوں، بچوں، فیملیزنے اسلام آباد آنا ہے، حقیقی آزادی کیلئے سب نے باہر نکلنا ہے، اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں، ہم امریکا کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم پیارے نبی ؐ کے امتی ہیں، یہاں کا جذبہ جنون دیکھ کراب کوئی شک نہیں انشااللہ اسی ماہ اسلام آباد میں اپنی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کرایک نیا پاکستان بنائیں گے،عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی پرفارمنس دیکھ کر گوجرانوالا کے ممبران کو ٹکٹ دوں گا۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد جانے کے لیے ڈرو گے تو نہیں، پولیس کی فکر نہ کرنا اب حمزہ شہباز کو اچکن اتارنا پڑیگی، اب تو پولیس اورسرکاری افسران کی فیملیزبھی ہمارے ساتھ اسلام آباد جائیں گی، ابھی سے اسلام آباد کی تیاری کر لو، مجھے اتنا پتا ہے میری فوج کی فملیزبھی انشااللہ اسلام آباد جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.