
اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت میرا کوئی رابطہ نہیں، جنرل (ر) باجوہ سے رابطہ رہتا تھا
جنرل (ر) باجوہ نے شہباز شریف کو جیل میں فون کرکے مزاج پرسی کی تھی تو میں نے ان سے پوچھا تھا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ اگر شہباز شریف کی مزاج پرسی کرنی ہے تو جیلوں میں قید باقی لوگوں کا کیا قصور ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 24 دسمبر 2022
13:03

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے شہباز شریف کو جیل میں فون کرکے مزاج پرسی کی تھی تو میں نے ان سے پوچھا تھا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟اگر شہباز شریف کی مزاج پراسی کرنی ہے تو جیلوں میں قید باقی لوگوں کا کیا قصور ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے جو امپورٹڈ حکومت اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مکمل ناکامی کی عکاس ہے۔قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگری کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،کسی بڑے سانحے سے بچانے کیلئے جان کی قربانی دینے والے بہادر پولیس اہلکار کو سلام پیش کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔گذشتہ روز اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے نڈر جوان عدیل حسین شہید نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا ،آئی ٹین فور سروس روڈ پر دوران چیکنگ خود کش دھماکے میں عدیل حسین شہید ،چار پولیس جوان زخمی ہوگئے تھے۔اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا تھا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر سخت چیکنگ جاری تھی کہ جمعہ کو ایگل سکواڈ اور فالکن نے آئی ٹین فور سروس روڈ پر ایک مشکوک ٹیکسی کو روک کر چیکنگ کی کہ دوران چیکنگ گاڑی میں موجود خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
جنگوں کے بدلتے نظریات
-
الزائمر کی تشخیص: برطانیہ میں نئے ’انقلابی‘ بلڈ ٹیسٹ کا تجرباتی آغاز
-
ایک گاؤں جسے آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد نے تقسیم کر دیا
-
پی آئی اے انجینئرنگ کے معاملات میں 22 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف
-
سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کا خدشہ، موٹروے ایم فائیو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
-
پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے جاری
-
جسٹس عائشہ ملک کا سکواڈ لاہور کے قریب حادثے کا شکار
-
فیکٹ چیک: اسرائیل پروپیگنڈا اشتہارات پر کئی ملین یورو خرچ کر رہا ہے
-
پاکستان میں سیلابوں سے ہلاکتیں: آئی ایم ایف کا اظہار افسوس
-
یورپی یونین کا خوراک اور فاسٹ فیشن کا ضیاع کم کرنے کا عزم
-
قطر میں اسرائیلی فضائی حملے کے تناظر میں روبیو تل ابیب میں
-
سیلابی صورتحال میں ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری نہیں ہونے دیں گے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.