ملکی معاشی پالیسیوں کی سمت درست نہ ہونے سے فیصلے اب آئی ایم ایف کرتا ہے ،سردار تنویر الیاس خان
ملک میں مہنگائی ،بیروگاری اپنی حدوں کو چھو رہی ہے، قومی تقاضا ہے تمام سیاسی جماعتیں مذاکرات پربیٹھیں اور فیصلہ کریں ملک کو کیسے مشکلات سے نکال کر آگے لے جایا جاسکے،کراچی چیمبر سے خطاب
جمعرات 23 فروری 2023 19:36
(جاری ہے)
انڈسٹریز سمیت ہر سیکٹر میں ٹیکسز میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے جس وجہ سے ملک کی ترقی کیا پہیہ رک چک چکا ہے، ملک پاکستان کو دیگر کئی ممالک کی طرح ڈالر کی غلامی سے نجات دلا کر اپنی کرنسی کو جاندار بنانا ہو گا، کاروباری سرگرمیوں کو فعال کرنے اور معیشت کو درست سمت دینے کیلئے کراچی سمیت دیگر چند بڑے شہروں کی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے معاونت اور رہنمائی لی جانی چاہیے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کیساتھ ملکر آزادکشمیر میں سیاحت، انڈسٹریز، آئی ٹی، پن بجلی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ طور پر کام کریں گے اور سرمایہ کاروں کو تیکسز اور بجلی میں رعایت دیں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹریز کے ممبران کو بنک آف آزادجموں کشمیر، میڈیکل کالجز، ٹیکنیکل بورڈز میں ایکس آفیشو ممبر بنائیں گے تاکہ یہ لوگ اپنے تجربے کی روشنی میں رہنمائی کر سکیں۔ کراچی چیمبر میں سندھ بھر کے سرمایہ کاروں کی رہنمائی اور معاونت کیلئے کشمیر ڈیسک قائم کیا جارہا ہے، سابق وزیر سلیم بٹ اور سینئر رہنما سردار مقصود زمان حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری کے اماور کیلئے فوکس پرسن کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان جیسے ہی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پہنچے تو صدر کراچی چیمبر محمد طارق یوسف، سینئر نائب صدر توصیف احمد، سابق صدر محمد ادریس سمیت دیگر ممبران نے والہانہ استقبال کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کو کاروباری سرگرمیوں، چیمبر کے کام کے طریقہ کار سمیت تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ و ان لینڈ ریوینیو آزاد حکومت عبدالماجد خان، وزیر منصوبہ بندی چودری رشید، وزیر سیاحت فہیم اختر ربانی و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سول حکومتیں عوام اور کاروباری کمیونٹی کیلئے بہتر کام کریں تو مسائل حل ہوتے اور ملک ترقی کرتا ہے۔ مسلح افواج نے جانی قربانیاں دے کر کراچی کا امن بحال کیا تھا، یہ فورسز ملک کی سیکیورٹی اور سلامتی کی ضامن ہیں، پاکستان میں دشمن قوتیں افواج کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی ہیں، ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت، انڈسٹری اور دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، ہم نئی انڈسٹری کیلئے تین سال تک ٹیکس کی مکمل چھوٹ دے رہے ہیں۔آزادحکومت کم از کم دو دہائیوں تک نئی انڈسٹری لگانے والوں کو مرحلہ وائز ٹیکس چھوٹ دیتی رہے گی۔ بجلی کی ضروریات پیدا کرنے کیلئے ہم آزادکشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی کو نیشنل گرڈ کی بجائے اپنے انڈسٹریل یونٹس کو دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔ آزادکشمیر میں دو فائیو سٹار ہوٹلز سمیت دو سو کے قریب سرکاری گیسٹ ہاوسز اور لاجز موجود ہیں جو سرمایہ کاروں اور سیاحت کیلئے آنے والوں کو فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ کراچی کے سرمایہ کار آزادکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کی طرف بھی آئیں ہم آئی ٹی پارک بھی قائم کرنے جارہے ہیں تاکہ جدید دنیا کے تقاضوں کے ساتھ آگے بڑھا جا سکے اور لوگوں کو روزگار بھی میسر آئے، ہم سیاحت اور پن بجلی کے شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر خزانہ و ان لینڈ ریوینیو عبدالماجد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کیلئے جماع پلان ترتیب دیا جارہا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم آزادکشمیر جو دو روزہ کانفرنس کرانے جارہے ہیں اس میں بھی ماہرین سے تجاویز لیں گے، دیگر شہروں کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے بھی رہنمائی لیتے ہوئے پلان مکمل کرتے ہوئے قانون سازی کی طرف لیجائیں گے تاکہ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ دیا جا سکے۔ ماجد خان نے کہا کہ بنک آف آزادجموں کشمیر بھی اب ھکومت کی سنجیدہ کاوشوں سے سٹیٹ بینک کے ساتھ ریگولائز ہونے ے مراحل میں داخل ہوچکا ہے،اس بینک کو ریگولائز کرانے سے تمام سرمایہ کاروں کا حوصلہ مزید بلند اور اعتماد بڑھے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.