
73 کاآئین وفاق کو اکھٹا رکھنے کی واحد ضمانت ہے،کوئی مس ایڈونچر نہیں ہونا چاہیے‘سینیٹر رضا ربانی
وفاق کی تمام اکائیوں ،سیاسی جماعتوں نے 73 کا آئین تسلیم کیا،نیا آئین آیا تو موجودہ وفاق کی شکل باقی نہیں رہے گی پی ڈی ایم حکومت کبھی بھی قومی سلامتی اور مفاد کے خلاف اقدام اٹھانے پر تیار نہیں ہو گی‘ پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس اعتزاز احسن نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کی کمر میں چھرا گھونپا ،اپیل ہے رکنیت ختم کی جائے ‘ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل میر
جمعہ 10 مارچ 2023 17:15
(جاری ہے)
اس موقع پر چودھری منظور احمد ،رانا فاروق سعید،سید حسن مرتضی،بیرسٹر مسعود کوثر،چودھری اسلم گل ،ثمینہ خالد گھرکی،احمد جواد فاروق رانا،میاں ایوب، فیصل میر،نایاب جان،،عائشہ چودھری بھی موجود تھے ۔سینٹر ر ضا ربانی نے کہا کہ وفاق کو 73 کا آئین ہی متحد رکھ سکتا ہے،پاکستان کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا، 73 کے علاہ کوئی اور راستہ اپنانے کے وفاق پر منفی اثرات مرتب ہونگے لہٰذا ہر ادارہ آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرے ۔
انہوں نے کہا کہ دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات سال بھر منائی جائیں گی ،پہلا پروگرام اسلام آباد،دوسرا کراچی میں ہوا اور تیسرا 25مارچ کو الحمرا ہال لاہور میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ بہتر یہ ہو گا کہ ملک بھر میں الیکشن ایک تاریخ پر ہوں۔پیپلز پارٹی نے کبھی بھی الیکشن سے فرار حاصل نہیں کیا،جب بھی الیکشن ہوئے اس میں بھرپور حصہ لیں گے ،امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو اسمبلیوں کو تحلیل کر دیا گیا،صورتحال عجیب ہو چکی ہے،پنجاب اور کے پی کے الیکشن پرانی مردم شماری اور دیگر کے نئی مردم شماری پر ہونگے۔ سینٹر رضا ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عمران کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے۔کسی پر کرپشن کے کیسز ہیں تو قانون کے مطابق گرفتاری ہونی چاہیے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدلیہ میں دوھرا معیار نہیں ہونا چاہیے،صدیاں بیت چکی ہیں مگر بھٹو قتل کیس کا ٹرائل شروع نہیں ہو سکا،اسکے بر عکس عدالتوں سے بنی گالا کے وزیر اعظم کو ریلیف مل رہا ہے۔ اسوقت کے چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ مجھ پر دبائو تھا۔سپریم کورٹ سے ا پیل ہے کہ بھٹو قتل کیس کی سنوائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئین پر من و عن عمل ہو تو یہ تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ سپریم کورٹ بھی آئین پاکستان سے مسائل حل کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر اثاثوں پر دبائو چین سے علاقائی تعلقات اور پاکستان سے خطے میں نیشنل سیکورٹی کے بر عکس کردار ادا کرانے پر خدشہ ظاہر کیا تھا ان پرپارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کبھی بھی قومی سلامتی اور مفاد کے خلاف اقدام اٹھانے پر تیار نہیں ہو گی ،پیپلز پارٹی نے آمریت کے خلاف ہمیشہ اصولی موقف رکھا ہے۔کوئی مس ایڈونچر نہیں ہونا چاہیے۔ مشرف اپنے خلاف آرٹیکل 6کے بعد دوبئی چلا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشری میں تقسیم کا کسی کو بھی فائدہ نہیں ہو گا،پارلیمنٹ،ایگزیکٹو اور عدلیہ کو مضبوط کر کے فعال وفاق سامنے آ سکتا ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکر کی وفات کی مذمت کرتا ہوں اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کرنا چاہتا ہوں،ہم نہیں چاہتے کہ کسی سیاسی جماعت اور ورکر کیساتھ ا یسا ہو۔تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، عمران خان دیگر سے ملنا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے گوارہ نہیں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا کہ اعتزاز احسن کی ریڈ لائن گزشتہ 40برس سے تبدیل ہوتی آ رہی تھی،آج کل ان کی ریڈ لائن عمران خان ہیں،اعتزاز احسن نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کی کمر میں چھرا گھونپا ۔سیکرٹری جنرل سے اپیل ہے کہ اعتزاز احسن کی رکنیت ختم کی جائے جبکہ اعتزاز احسن کو پیپلز پارٹی سے لا تعلقی اختیار کر کے تحریک انصاف میں شامل ہو جانا چاہیے۔ فیصل میر نے کہا کہ اعتزاز احسن نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی جس پر دو زونز کی طرف سے انہیں نکالنے کی قرار داد منظور ہوئی تھی ایک لمبے عرصے تک تحریک استقلال اعتزاز احسن کی ریڈ لائن رہی،پھر چیف جسٹس افتخار چودھری انکے ریڈ لائن رہے ہیں۔اعتزاز احسن عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری بن چکے ،انہیں عمران بچائو تحریک شروع کردینی چاہیے ۔
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.