Live Updates

سابق ایم این اے جمشید دستی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

عمران خان نے ملاقات میں جمشید دستی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 مارچ 2023 19:38

سابق ایم این اے جمشید دستی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2023ء) سابق ایم این اے جمشید دستی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق مظفر گڑھ سے سابق ایم این اے جمشید دستی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور انتخابات کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سابق ایم این اے جمشید دستی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عمران خان کی جانب سے جمشید دستی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔ جمشید دستی نے پی ٹی آئی کی حقیقی آزاد ی کی تحریک اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد اور ان کے ہینڈلرزنے میرے قتل کیلئے اسکواڈ بنایا ہے، پنجاب پولیس کے پانچ لوگ مجھے قتل کریں گے۔

(جاری ہے)

مزید برآں عمران خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر ہر قسم کا کیس بنایا گیا، ملکی تاریخ کے تمام مقدمات کے ریکارڈ توڑچکا ہوں، ہمارے کارکنان کو پکڑا جا رہا ہے ، ایسا کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جس کی جمہوریت میں مثال نہیں ملتی۔ پرویز مشرف کا مارشل لا دیکھا، کبھی اس طرح کا کریک ڈاؤن نہیں دیکھا۔ہمارے اوپرہی حملہ ہوا اور کیس بھی ہم پر ہی بن رہے ہیں، یہ ایسے ظاہر کررہے ہیں جیسے پی ٹی آئی کوئی بہت خطرناک جماعت ہے۔

انہوں نے رکاوٹیں پیدا کیں اور میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہیں ہو سکا۔ جیسے جیسے میں ان کے پاس جاتا رہا دیکھا کہ پولیس کی نفری بڑھتی گئی۔ہم پر ٹئیر گیس کا آغاز ہوا، لوگوں میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔جب دروازے پر پہنچا تو پولیس والے پتھر مار رہے تھے۔ مجھے قتل کرنے کا پورا منصبوبہ بنایا گیا تھا۔ ۔عدالت سے بڑی مشکل سے جان بچا کر نکلا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں میں کسی طرح الیکشن سے باہر ہو جاؤں۔انہوں نے زما ن پارک پرایسے حملہ کیا جیسے کوئی دہشتگرد چھپا ہوا ہو۔ چیف جسٹس پاکستان دیکھیں کیا کبھی کسی سیاسی لیڈر کے ساتھ ایسا ہوا۔عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات