Live Updates

چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کیلئے اسمبلی میں کھلواڑ کیا گیا، پرویز الہٰی

شہباز شریف عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم چاہتے ہیں، چیف جسٹس صرف وکلا ہی نہیں پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں، سینئر رہنما پی ٹی آئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 29 مارچ 2023 22:43

چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کیلئے اسمبلی میں کھلواڑ کیا گیا، پرویز ..
لاہور (اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار ۔ 27 مارچ 2023ء ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کیلئے اسمبلی میں کھلواڑ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم چاہتے ہیں، چیف جسٹس صرف وکلا ہی نہیں پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں۔ صدر پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ قوم عدلیہ کی آزادی پر کوئی قدغن برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر آئینی قواعد و ضوابط سپریم کورٹ پر مسلط نہیں کر سکتی۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مارشل لاء کے خطرات منڈلا رہے ہیں، جب جمہوری فورسز آپس میں لڑیں تو غیرجمہوری قوتوں کو کردار بڑھ جاتا ہے، چلو میں کہتا ہوں کہ مارشل لاء کا خطرہ نہیں ہے لیکن آئین کو دبایا نہ جائے، یہ بڑا سنجیدہ ایشو ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سمجھتی ہے الیکشن ہوئے تو ان کا صفایا ہوجائے گا۔ عمران خان سے بھی کہا کہ مجھے اکتوبر کے الیکشن پر خدشہ ہے، اکتوبر میں بھی الیکشن نظر نہیں آرہے، عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے سے قبل ہی بتا دیا تھا، موجودہ حکومتی سمجھتی ہم نے قربانی دی اور ملک سنبھالا، لیکن عوامی رائے مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحاتی بل کی ٹائمنگ بہتر ہوسکتی تھی، عدالتی اصلاحاتی بل ابھی دیکھا نہیں،کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، توہین عدالت کس پر لگے گی یہ تو سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بحران کا سامنا ہے مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہوں،اداروں پر بھی جب دباؤ پڑتا ہے تو دراڑیں نظر آنے لگتی ہیں، اداروں میں آج کل پریشانی کے یہ کریکس نظر آرہے ہیں، پولرائزیشن خطرناک ہے،قوم کے اندر وہی پریشان ہے جو اداروں میں تقسیم ہے، قوم سمجھتی ہے کہ کوئی ذمہ درانہ بات ہو، الیکشن کیلئے کسی نے کہا کہ سکیورٹی نہیں دے سکتے کسی نے کہا کہ فنڈز نہیں ہیں،کسی نے کہا کہ ہم جج نہیں دے سکتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات