جو عدالتیں انصاف فراہم نہیں کر سکتی اسے تالے لگادئے جائے ،مولاناعبدالحق ہاشمی

پیر 1 مئی 2023 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2023ء) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی ،جھوٹے مقدمات کے خلاف ،مولانا اورگوادرکے عوام سے یکجہتی کیلئے قائمقام ضلعی امیر ڈاکٹرنعمت اللہ کی قیادت میں صوبائی سیکرٹریٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،ڈاکٹرعطاء الرحما ودیگر صوبائی وضلعی اوربرادرتنظیموں کے رہنماوکارکنان سمیت سینکڑوں نوجوان وکارکن شریک تھے ریلی کے شرکاء نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،حق دوتحریک کے حق میں اورمقتدرقوتوں ،حکمرانوں ،صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی شرکاء نے کتبے بھی اُٹھارکھے تھے جس پر مولانا کو رہا کرو، جھوٹے مقدمات ختم کرو،وزیراعلیٰ اپنے وعدے پورے کرو،عدلیہ کا دُوہرامعیار نامنظور نامنظور،قاتلو ں دہشت گردوں کی ضمانت مولانا کو ضمانت کے قانونی حق سے محرومی نامنظور نامنظور لکھا ہواتھا ریلی الگیلانی روڈ ،زرغون روڈ ،جناح روڈ سمیت مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی منان چوک کے بعد پریس کلب کے سامنے پہنچی اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان، قائمقام امیر ضلع ڈاکٹر نعمت اللہ ،پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،عبدالمجید سربازی ،محمد حلیم حماس ،ڈاکٹرعبدالہادی ،مولانا عبدالحق قادری ،ڈاکٹربلال ابراہیم ،عطاء الرحمان ،مفتی محموداحمدودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو عدالتیں انصاف فراہم نہیں کر سکتی اسے تالے لگادیے جائے سیکورٹی اداروں کو کوئی حق نہیں پہنچتاکہ وہ لوگوں کے راستے بند کریں ایرانی پٹرول ودیگر تجارتی سامان پرغیر قانونی ٹیکس ،بھتہ لے لیں ۔

(جاری ہے)

لوگوں کی جان ومال محفوظ نہیں لیکن سیکورٹی ادارے کروڑوں مالیت کے بلٹ پروف گاڑیاں خریدرہے ہیں ۔ 60ارب روپے بلوچستان حکومت سے سیکوڑٹی کیلئے مانگے گیے ہیں لیکن عوام محفوظ نہیں ہمارے سیکورٹی ادارے فنڈزبھی اپنی سیکوڑٹی کیلئے مانگ رہے ہیں ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اگر گوادرکے عوام کو حکم دیں تو کوئی حکومتی کارندہ ،ادارے وسیکورٹی فورسزاوروی وی آئی پی گوادرنہیں آسکتے مولانا پرامن جمہوری طریقے سے عوام کے حقوق مانگ رہے ہیں لیکن یہ سب لٹیروں بھتہ خوروں کو قبول نہیں اس وجہ سے لٹیروں مقتدرقوتوں نے مولانا کو جھوٹے مقدمات میں قید رکھا ہے ۔

مولاناہدایت الرحمان بلوچ مقتدر قوتوں حکمرانوں کی جانب سے گوادر کو نو گورایریا بنا کر مقامی لوگوں کونکالنے کی سازش ناکام بنائیں گے ۔جب جج کی طرف سے قانونی ضمانت کی راہ ہموارہوجائے تو مقتدرقوتیں جج کو منتقل کرتے ہیں ایک دن فیصلہ محفوظ اگلے دن جج ٹرانسفرکب تک عوام کو دھوکہ دیاجائیگا بلوچستان کے مظلوم عوام کیلئے الگ ملک کے دیگر علاقوں کیلئے الگ قانون،مولانا ہدایت الرحمان قید میں رائو انوار ،سردارکیتھران رہا یہ دوہرامعیار ہمیں منظور نہیں ۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہا نہ کیا گیا تواحتجاج کو وسعت دیکر بلوچستان بند کردیں گے ۔اس ملک میں دہشت گرد وں ملک دشمنوں بھارتی ایجنٹوں کو رہا جبکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوبدنام کرکے جھوٹے مقدمات میں ساڑے تین ماہ سے قید کیا گیا ہے ۔بلوچستان میں پینے کا صاف پانی ،بجلی وروزگار مانگنا جرم بن گیا ہے ۔زندہ افرادکو لاپتہ کرنا لاپتہ افراد کے خاندانوں کو ازیت وکرب میں مبتلا کرنے پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آوازاُٹھائیں اسی وجہ سے بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں مولانا ہو پھنسا یا گیا ہے ریاست ومقتدرقوتوں سے پرامن جمہوری جدوجہد کرنے والوں کو حق نہ دینے اور ان کے جھوٹے مقدمات کی روش ٹھیک نہیں ۔

مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مظلوموں کا ساتھ دیکر ظلم وجبر لاقانونیت ،بھتہ خوری ،ٹرالر مافیاز، چیک پوسٹوں ،بارڈر وساحل پر رشوت خوری غنڈہ گردی کے خلاف،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قانونی طریقے سے جدوجہد شروع کیاجو مقتدرقوتوں لٹیروں ملک دشمنوں کو اچھا نہیں لگا اور ان کادھندہ ،لوٹ مار کا کاروبار تباہ ہورہا تھا ۔جماعت اسلامی وحق دو تحریک مولانا کی رہائی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد جاری رکھے گی ۔

حکمران مقتدر قوتیں زندہ لاپتہ کیے گیے بے گناہ افرادکوبازیاب ، گوادرمیں ٹرالر مافیا،ساحل وچیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ختم کرکے بلوچستان کے عوام کو بنیادی حقوق پینے کا پانی ، تعلیم وعلاج اور روزگارکی سہولیات دیں ۔سیندک ،ریکوڈک ،سوئی گیس ،کرومائیٹ اور اب سی پیک کی سرزمین کے لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں یہ زیادتی وظلم کب تک چلے گا ۔

بلوچستان کے مظلوم عوام ،جائز طریقے سے قانونی حقوق مانگنے والوں کے خلاف حکمرانوں ومقتدرقوتوں کو گولی ،دھمکی ، تشدد اور آپریشن کا راستہ ترک کرنا ہوگا ریاست کے ادارے سیکورٹی فورسزبارڈروساحل اور چیک پوسٹوں پر بلیک میلنگ کا کاروبار بند کرناہوگا ۔اگربلوچستان و گوادر کے مجبور ومظلوم عوام کے مسائل حل نہیں کریں گے ساحل وبارڈر وسائل کے ثمرات عوام کو منتقل نہیں کریں گے تو حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے ۔گولی لاٹھی تشددوگرفتاری اورمقدمات سے عوام کودبائومیں رکھنے کا دو رگزرگیا۔