
عمران نیازی قوم کو مسٹر کلین ہونے کا دھوکہ دیتے رہے ، 9مئی کو ملک میں جو کچھ ہوا یہ سیاست نہیں کھلے عام دہشت گردی ہے ،حمزہ شہباز
ہفتہ 3 جون 2023 18:41

(جاری ہے)
حمزہ شہباز نے کہا کہ تین چار سال میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور ہم کوئی شادیانے نہیں بجا رہے ، ابھی اندر بیٹھ کر بھی ہم یہ بات کر رہے تھے کہ یہ مکافات عمل ہے ،محمد نواز شریف ،محمد شہباز شریف ، مریم نواز ، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق ، شاہد خاقان عباسی ، سلمان رفیق ، حافظ میاں نعمان سب کو گرفتار کیا گیا اور تب پی ٹی آئی والے دو دو گھنٹے کی پریس کانفرنس کیا کرتے تھے ،آج بتائیں یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے با عزت بری ہوئے ہیں ، اسمبلی کے اندر شور مچاتے تھے جب اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آئیے میثاق معیشت کریں تو چور ڈاکو کے نعرے لگائے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے عمران نیازی کے دور میں ایف آئی اے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا اور شہباز شریف با عزت بری ہوئے اور محمد نواز شریف سرخرو ہوئے ، آج بتائیں 90ملین پائونڈز یعنی 60ارب روپے پاکستانی قوم کا غبن کیا اس کا حساب دینے کی باری آئی تو جھوٹ کا چورن بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، میرا خیال ہے کہ اب یہ جھوٹ کا چورن نہیں بکے گا یہ اللہ کا نظام ہے جن لوگوں نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے اور صرف یہ نہیں عمران نیازی قوم کو مسٹر کلین ہونے کا دھوکہ دیتے رہے، آج تو سب کچا چٹھہ کھل چکا ، دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے ، میرا خیال ہے کہ اس کا حساب دینا پڑے گا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتقامی سیاست ہم نے بہت دیکھی ہے ، مسلم لیگ (ن) نے اندھے انتقام کا سامنا کیا ہے ، جھوٹے کیسز بنائے گئے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے جناح ہائوس کو جلایا، جب آپ شہیدوں کی یادگاروں کو جلائیں گے تو آپ اپنی نئی نسل کو کیا بتائیں گے کہ فلاں شہید نے قوم کے لئے قربانی دی ان کی عظمت کو سلام ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ایسا تماشا لگایا جو ہمارا ہمسایہ ملک بھی اپنی دشمنی میں نہ کر سکا، یہ سیاست نہیں بلکہ کھلے عام دہشت گردی ہے اور ملک کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ان لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے ، جو قوم اپنے شہیدوں اور اپنے محسنوں کی عزت نہیں کرتی وہ کبھی فلاح نہیں پاتی ۔حمزہ شہباز نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ احسن اقبال کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس میں کرپشن تو ثابت نہیں ہوئی البتہ آج وہ کھنڈر سٹیڈیم بن چکا ہے اور وہاں میچز ہو رہے ہیں ۔ محمد نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران نیازی اپنے آپ کو مسٹر کلین کہتے تھے، اللہ تعالی نے آج کرپشن کا سارا نظام بے نقاب کر دیا ہے، محمدنواز شریف کا اپنا ملک ہے وہ جب چاہیں گے اور جب بھی پارٹی فیصلہ کرے گی وہ وطن واپس آئیں گے اور اگلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت نہیں ہیں ، ہم عمران خان کی طرح پریس کانفرنس میں الزام تراشی اور سزائوں کا اعلان نہیں کرتے ، ہم چور ڈاکو کے نعرے نہیں لگاتے ،ثبوت ہیں جو عدالت میں پیش کریں گے اور انصاف ملے گا اور اگر قانون کے تحت 60ارب کا غبن ہوا ہے تو سزا ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں مشکل وقت آیا ہم مذاکرات کی بات کرتے تھے تو عمران نیازی مذاق اڑاتے تھے ، یہ مکافات عمل ہے ، مذاکرات سیاسی قوتوں کے ساتھ کئے جاتے ہیں، انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوتے ، اب انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.