ژ*جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 82ویںیوم تاسیس کے موقع پر سیمینار

؁ نفاذ اسلام ،عوامی مسائل کے حل ،ملک وملت کو اغیار کی سازشوں سے بچانے اور اتحاد امت کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،مقررین

اتوار 27 اگست 2023 20:50

Qکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2023ء) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 82ویںیوم تاسیس کے موقع پرصوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہائوس میں سیمینار کا انعقادکیا گیا اس موقع پرپرچم کشائی بھی کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر صوبہ ڈاکٹرعطاء الرحمان ،امیر ضلع حافظ نورعلی ،پروفیسرسلطان محمد کاکڑ،عبدالمجید سربازی ،ڈاکٹرمحمد ابراہیم دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے گزشتہ بیاسی سالوں میں ملک میں اسلامی نظام کے قیام ،پاکستان کے آئین بنانے اور اس کے اسلامی دفعات کی حفاظت ،ملک کے تمام اداروں کو اسلام وجمہوریت کے تحت چلانے سمیت بے شمار لازوال پارلیمانی ،سیاسی دینی خدمات سرانجام دیے نفاذ اسلام ،عوامی مسائل کے حل ،ملک وملت کو اغیار کی سازشوں سے بچانے اور اتحاد امت کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ ، میاں طفیل محمد ؒ ، قاضی حسین احمد ؒ ، سید منورحسن ؒ کے مشن کو پورے ملک میں کارکنان امیر جماعت ا سلامی سراج الحق کی قیادت میں رواں دواں رکھے ہوئے ہیں ۔ شہادتیں ، اذیتیں ، جیلیں ، سزائے موت کے اعلانات ہماری استقامت کے گواہ ہیں ۔ ہم دو قومی نظریہ ، اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان اور کرپشن فری پاکستان کے لیے کٹ مریں گے ، کوئی کمپروز مائز نہیں کریں گے۔

جماعت اسلامی نے قرار داد مقاصد ، علماء کے بائیس نکات ، اسلامی آئین کی منظوری اور تمام مسالک اور فرقوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے لیے تاریخی کردار ادا کیاہے بلوچستان کے سلگتے مسائل معاشی آئینی حقوق، لاپتہ افرادکی بازیابی ،گیس بجلی وصحت کے مسائل کو اجاگر اوران کے حل کیلئے ہرپلیٹ فارم ہر بھر پور آوازبلند کیا ہے صوبہ میں جہاں جب بھی کوئی آفت مصیبت آئی جماعت اسلامی مظلوم مستحق وپریشان عوام کے پاس سب سے پہلے پہنچی ہے تازہ مثال کرونا لاک ڈائون ،دیہاڑی دارمزدوروں مساکین کی خدمت سب کے سامنے ہیں۔

نظریاتی اور فکری محاذ پر انسانی کردار کی عظمت ، اشتراکی استحصالی نظام اور مغربی سرمایہ دارانہ تہذیب کے خلاف مسلسل جدوجہد کی اور اسلام کی حقانیت کو عوام کے ذہنوں پر نقش کیا ۔انتخابات میں اگرعوام نے ہمارا ساتھ نہیں دیا تو ووٹرز نے ہمیشہ جن سیاسی دھڑوں ، ریاستی اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کاروں کو ووٹ دیا ، اس کے نتیجہ میں ملک و ملت کو ذلت ، رسوائی ، مہنگائی ، بے روزگاری اور در در کی ٹھوکریں ملیں ۔

ہمیں یقین ہے کہ عوام جماعت اسلامی کے منشور اور بیانیہ کی طرف ضرور لوٹ آئیںگے ۔ جماعت اسلامی کے موقف نے ثابت کر دیاہے کہ پاکستان کے بحرانوں کا علاج اسلام کی حکمرانی ہے ۔ جماعت اسلامی نے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں بلخصوص کشمیر ، فلسطین ، افغانستان کے عوام پر مظالم کے حوالے سے ہمیشہ عالمی استعمار ی قوتوں کے خلاف بھر پور آوازبلندکیا ور مظلوموں کا ہر پلیٹ فارم پرساتھ دیا ۔ جماعت اسلامی بلوچستان سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام اور غلامی کی زنجیروں میں زبردستی جکڑے گئے مسلمانوں کی آزادی کے لیے بر سر پیکار ہی