
/جنوبی پنجاب سے باربار منتخب ہونے والے جاگیرداروں، وڈیروں نے عوام کو ترقی ،امن، خوشحالی سے محروم رکھا،سراج الحق
پیپلزپارٹی، ن لیگ،پی ٹی آئی نے ووٹرز سے جھوٹے وعدے کیے، یہ اب پھر پانچ سال بعد انھی سڑکوں محلوں میں آئیں گے، لوگ ان کا احتساب کریں، یہ منتخب ہوتے رہے تو عوام کی محرومیاں جاری رہیں گی، بچوں کو تعلیم ملے گی نہ نوجوانوں کو روزگار، امیر جماعت اسلامی پاکستان
پیر 27 نومبر 2023 20:55
(جاری ہے)
امیدر کھتا ہوں عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن اب کی بار غیر جانبدار رہیں گے، 8فروری کو عوام لٹیروں، ظالموں اور امریکا کے وفاداروں کا احتساب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب دورورزہ خوشحال پاکستان روڑ کارواں کے موقع پر راجن پورمیں جلسہ عام اور دیگر مقامات پر استقبالیہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
روڈ کارواں کے دوسرے اورآخری روز ڈی جی خان سے آغاز پر عوام کی بڑی تعداد امیر جماعت کے ہمراہ تھی۔ روڈ کارواں کا کوٹ چھُتا، احمدانی، جامپور، محمد پور، فاضل پور میں بھرپور استقبال ہوا۔ امیر جماعت نے کوٹ مٹھن میں اختتامی جلسہ سے خطاب کیا۔ وہ منگل کو سندھ جائیں گے اور سکھر میں تقریب سے خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی رائو ظفر، جنرل سیکرٹری پنجاب جنوبی صہیب عمار صدیقی، امیر ڈی جی خان رشید اختر، امیر راجن پور و امیدوار این اے 188 اور پی پی 294ڈاکٹر عرفان اللہ ملک، امیدوار این اے 187خواجہ محسن ریاض، این اے 189 حافظ فدا الرحمن، پی پی 295 ڈاکٹر رانا رشید، پی پی 293عبدالغفار خان، پی پی 292 حافظ عبید الرحمن اور پی پی 297شعیب خان مزاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ روڈ کارواں کا آغاز وہووا ڈی جی خان سے ہوا تھا، امیر جماعت نے اتوار کو تونسہ اور 15دیگر مقامات پر استقبالی جلسوں سے خطاب کیا۔سراج الحق نے کہا کہ حکمران صرف ووٹ کے لیے جنوبی پنجاب آتے ہیں، جماعت اسلامی نے ٹکٹس جائدادیں نہیں، کردار اور اہلیت دیکھ کر تقسیم کی ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ ہو، سود سے چھٹکارا ملے، کشمیر اور فلسطین آزاد ہوں، ڈاکٹر عافیہ واپس آئے اور عدل و انصاف پر مشتمل کرپشن فری پاکستان بنے، تو جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ بزدل حکمرانوں نے اسرائیل کے ظلم کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیوں نے امریکا کے خوف سے کوئی جلسہ نہیں کیا، انھیں اپنے اقتدار کی فکر ہے، ڈر ہے کہ امریکی سفیر ناراض ہو گیا تو حکومت نہیں ملے گی۔ جماعت اسلامی نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور میں اہل غزہ کے حق میں ملین مارچز کیے، میں نے ترکی، ایران، قطر کے دورے کیے اور ان ممالک سے اپیل کی کہ اہل فلسطین کی عملی مدد کریں یا ہمارے لیے راستے کھولیں، ہم اپنے بچوںکو مرتا نہیں دیکھ سکتے۔ پوری دنیا میں کروڑوں انسانوں کو اہل فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ مجاہدین گریٹر اسرائیل کا ناپاک منصوبہ پورا نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی 14جماعتوں پر مشتمل حکومت 16ماہ میں کچھ نہیں کر سکیں، بڑی سیاسی پارٹیوں کو باربار مواقع ملے، انھوں نے ہر بارعوام سے دھوکا کیا،اپنے لیے مال بنایا، بیرون جائدادیں خریدیں اور قوم کا مستقبل تباہ کیا، انھوں نے اداروں کو کمزور کیا، معیشت کا بیڑة غرق کر کے ملک پر قرضوں کاہمالیہ لاد دیا، عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری دی، نوجوانوں کو مایوس کیا، آج ان کی وجہ سے ہر تیسرا چوتھا شخص ڈپریشن کا شکار ہے، یہ آیندہ سو برس بھی اقتدار میں رہیں تو ملک ترقی نہیں کرے گا، عوام الیکشن میں ترازو پر مہر لگائیں، ترازو عدل و انصاف، امن، ترقی اور اسلامی پاکستان کی ضمانت ہیمزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.