آج کوئٹہ کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا ، بلاول بھٹو بلوچستان کی عوام کو خوشحالی کا پیغام دیں گے،رہن ماء پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن

بدھ 29 نومبر 2023 21:05

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سندھ راجہ رزاق بلوچ،پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی سندھ محمد سلیم کلمتی بلوچ ۔پارلیمانی لیڈر ڈسٹرکٹ ملیر ریاض بلوچ ۔ماما رحیم ودیگر نے کہا ہے کہ آج کوئٹہ کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا 56 یوم تاسیس کا جلسہ کوئٹہ میں منعقد کرکے بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کی عوام کو خوشحالی کا پیغام دیں گے اور بلاول بھٹو کوئٹہ میں احساس محرومی کے خاتمے کیلئے آرہے ہیں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے اتحاد سے سندھ میں پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ اس اتحاد سے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کا اپنا ہی نقصان ہوگا نواز شریف کوئٹہ میں باپ پارٹی کو گود لینے آئے تھے بلوچستان کو ہمیشہ مال غنیمنت سمجھا گیا ہے ڈسٹرکٹ ملیر پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے پیپلزپارٹی ہر وقت عوام سے رابطے میں ہے بلوچستان کی قومی اسمبلی کی 16 سیٹوں میں سے اچھی سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ روانگی کے دوران ارمابیل پریس کلب اوتھل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ بھی پیپلزپارٹی عوام سے رابطے میں ہے پیپلزپارٹی ایک عوامی پارٹی ہے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے بھی 2007 میں الیکشن مہم کا آغاز کوئٹہ سے ہی کیا تھا اور بلاول بھٹو زرداری بھی بلوچستان کی احساس محرمیوں کے خاتمے کیلئے عملی طور پر جدوجہد کررہے ہیں اور آج کوئٹہ میں 56یوم تاسیس کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا اور پورا ملک دیکھے گا کہ پورا بلوچستان امڈ آئے گا اور بلوچستان کے لوگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ پیپلزپارٹی نے ہی جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ملیر سمیت پورا سندھ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے اور ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کے اتحاد سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ وہ الٹا اپنا ہی نقصان کریں گے ڈسٹرکٹ ملیر کے عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ‘شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے محبت کرتے ہیں اور اس محبت کی یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے عوام کے مسائل حل کیئے ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران ہم لوگوں نے بھی اپنے حلقوں میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیں اور لوگوں کو ایجوکیشن کی سہولت ہیلتھ کی سہولت روڈ گلیاں نوکریاں دی ہیں اور الحمد اللہ ہمارے حلقے کی عوام آج بھی پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے 365دن ہی عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف باپ پارٹی کو گود لینے آیا تھا لیکن پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو عوام کو ایک میسج دینے آرہے ہیں کہ ہم بلوچستان سے کس طرح محرمیوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں بلوچستان کو ہمیشہ مال غنیمت سمجھا جاتا ہے اور ہر کوئی آکر سمیٹنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پیپلزپارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ فائدہ پہنچایا ہے ہماری پچھلی حکومت میں حقوق بلوچستان پیکج فراہم کیا گیا جس سے بلوچستان کے لوگوں کو کافی فائدہ پہنچا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلوچستان میں پہلی بار یوم تاسیس منارہی ہے جو ایک تاریخی جلسہ ثابت ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی ملک گیر جماعت ہے جس کی جڑیں ملک کے کونے کونے میں موجود ہیں یوم تاسیس کے اس جلسے میں بلوچستان کی قدر آور شخصیات کی شمولیتیں بھی متوقع ہیں انشا اللہ آنیوالے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان میں بہتر پوزیشن میں ابھر کر سامنے آئیگی۔