مولانا راشد محمود سومرو لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کا مقابلہ کریں گے، کاغذات نامزدگی جمع

جے یو آئی سندھ بھرپور تیاری کیساتھ الیکشن میں حصہ لے گی ، پی پی سے اتحاد نہیں ہوگا : ترجمان جے یو آئی سندھ مولانا راشد سومرو تین حلقوں سے ، عبدالقیوم ہالیجوی تین اور ناصر سومرو نے چار حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے

اتوار 24 دسمبر 2023 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2023ء) جے یو آئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیع الحق سواتی نے کہا ہیکہ الیکشن کمیشن اپنی غیر جانبداری یقینی بنائے ، الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے وڈیروں کا دبا برداشت کرنے والے دیانتدار افسران تعینات کئے جائیں، جے یو آئی سندھ تمام اضلاع میں قومی اور صوبائی حلقوں پر اپنے امیدوار نامزد کر رہی ہے ، گذشتہ پندرہ سالوں سے مسلط ٹولے کو اب ووٹ کی طاقت سے گھر روانہ کریں گے، انہوں نیامیدواروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد خالد محمودسومرو نے لاڑکانہ میں این اے 194 پر ، پی ایس 05 کندھ کوٹ اور شکارپور میں پی ایس07 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں ، جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی این اے 199 گھوٹکی 2، این اے 201 پنوعاقل، پی ایس 21 گھوٹکی اور پی ایس 06 تنگوانی پر نامزدگی فارم جمع کروائے، جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم غوری نے کراچی سے پی ایس97اور مولانا ناصر سومرو نے این اے 199 گھوٹکی، پی ایس 18 اباڑو ، پی ایس 106 لیاری، اور این اے 196 قمبر شھداد کوٹ سے نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں ، جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مختلف حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ، جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے پی ایس 116 گلشن معمارکراچی غربی ، کراچی ملیر سے مولانا شیر محمد علوی NA-229، مولانا احسان اللہ ٹکروی NA-230، مولانا اسماعیل مہمند NA-231، مولانا قمرالدین لوند PS-84،مولانا عبدالباری لوند PS-84،مولانا عبدالقیوم صدیقی PS-85،مولانا عمر فاروقی PS-86،مولانا غلام اکبر مہر PS-86،مولانا سید اجمل شاہ شیرازی PS-87،شمس الرحمان سرحدی PS-87،مولانا احسان اللہ ٹکروی PS-88محمد ایوب جتوئی PS-89 این اے 206 نوشہرو فیروز سے مولانا عبدالرحمن ڈنگراج ، این اے 209 سانگھڑ سے رئیس غلام محمد مری ، این اے 217 ٹنڈو الہ یار سے مولانا عبد الشکور تھیبو ، این اے 223 بدین سے مولانا فتح محمد مہیری، این اے 248 کراچی سے ملک عنایت اللہ محسود، پی ایس 59 ٹنڈوالہ یار سے حاجی اللہ بخش پتافی ، 70 ٹنڈوباگو سے قاری عبدالواحد فاروقی ، پی ایس 124 سے حافظ عبد الباقی گودھرا , کراچی سینٹرل سے این اے 247 پر را نورحسین،این اے 248 پرملک مولانا عنایت اللہ ، این اے 249 پرمولانا زرین شاہ ،این اے 250 پر رئیس حبیب اللہ اندھڑ،پی ایس 122 پر مولانا عبدالرشید شیرازی،پی ایس 123 پر قاری محمد جان مینگل ،پی ایس 124 پر حاجی عبدالباقی ،پی ایس 125 پر قاری عبدالحکیم انور ،پی ایس 127 پر مولانا محمد یوسف حسن زئی،پی ایس 129 پر مولانا سلطان محمود ،پی ایس 130 پر مولانا عبدالرشید نعمانی نے اپنے فارم جمع کرائے ، کراچی کیماڑی میں این اے 243 اور پی ایس 114پر قاری محمد عثمان این اے 242 اور پی ایس 111 پر مولانا عمر صادق ،پی ایس 112 پر عزیز الرحمن دیشانی ،پی ایس 113پر رضا محمود آفریدی، ، پی ایس 115پر حاجی امین اللہ نے اپنے فارم جمع کروائے ، تھرپارکر سے PS 52 پر دیدار حسین گجو، PS 55 پر مولانا محمد اسلم ساند، مولانا عبد العزیز نھڑی نے NA214 نامزدگی فارم جمع کروائے ، ضلع جیکب آباد سے این اے 190 پر ڈاکٹر اے جی انصاری ،پی ایس01 جیکب آباد پر حافظ محمد رمضان سومرو،پی ایس02 ٹہل پر شفیق احمد کہوسو،اور پی ایس 03گڑہی خیرو پر مولانا سلیم اللہ بروہی اور لیڈیز امیدوار بی بی آسیہ نے پی ایس01 پر فارم پر فارم جمع کروائے ، ضلع گھوٹکی سے پی ایس 21 پر سردار پپو خان چاچڑ ، پی ایس 20 پر مولانا اسحاق لغاری ، پی ایس 19 پر محمود مہر جبکہ ضلع سکھر سے این اے 200 پر سید آغا محمد ایوب شاہ ،این اے 201 پرمولانا محمد صالح انڈھڑ ،پی ایس 22سردار مبین خان بلو ،پی ایس 23 پر حافظ عبدالحمید مھر ، پی ایس 24 پر مفتی سعود افضل ھالیجوی مولانا عبدالحمید مھر ، پی ایس 25 پر امیر بخش عرف میر مھر اپنے نامزدگی فارم جمع کرادیئے ہیں۔