وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دورہ میرپور ،مختلف وفود سے ملاقاتیں
جمعرات 28 دسمبر 2023 23:07
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ اقتدار اللہ تعالی کی دین ہے عوام کی خدمت میرا مشن ہے اس میں کوتاہی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ایکشن کمیٹیوں کے 33 نکات میں سے 32 پورے کردیئے ہیں بجلی ٹیرف کے تعین کے لئے کمیٹی کام کررہی ہے۔
وزیر اعظم سے تحصیل ڈڈیال،حلقہ چکسواری/اسلام گڑھ،میرپور اور کھڑی کے سیاسی وسماجی افراد پر مشتمل وفود،ایکشن کمیٹی،مجلس عاملہ، پراپڑٹی ڈیلرز، ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن اور لوکل کونسلرز اورضلع بھمبر کے سیاسی و سماجی شخصیات پر کئی وفود کے سینکڑوں افراد نے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا، میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی خالد کی قیادت میں بلدیاتی کونسلر زنے ملاقات کی اور بلدیاتی اداروں کے حوالے سے مسائل بیان کیے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ سابقہ دور میں بلدیاتی ادارے ایڈمنسٹریٹروں پاس رہے ہیں جنھوں نے ان کو کھنگال کر رکھ دیا ہے ان کو مضبوط و مستحکم بنانے کے حوالے سے منتخب نمائندگان اپنا کردار ادا کریں اورذریعہ آمدن میں اضافہ کریں۔میرپور شہر کو حقیقی معنوں میں صاف ستھرا شہر بنائیں۔حکومت آزاد کشمیر بلدیاتی اداروں کے جائز معاملات کے حل میں تمام قانونی معاونت فراہم کر ئے گی جہاں ناگزیر ضروریات ہوگی وہاں فنڈزبھی فراہم کر یں گے۔ایکشن کمیٹی اور مجلس عاملہ کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بار کی سربراہی میں احتجاجی عوامی تحریک نے اپنے مفادات کی باوقار جنگ لڑی ہے اس دوران کوئی گملا نہیں ٹوٹا اور نہ ہی پرچہ درج ہوا جس پر میں احتجاجی تحریک کی قیادت کا شکر گزار ہوں۔انھوں نے کہاکہ اس تحریک پر حکومت نے بجلی کے بلوں پر سرچاج ختم کر دیے ہیں جبکہ ٹیرف کے معاملہ پر کمیٹی کام کر رہی ہے۔میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں میں 75سالوں کے مسائل دنوں میں حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کررہا ہوں جو بھی ریلیف ہوا عوام کو دوں گا۔پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلا س میں وزیر اعظم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت ادارہ ترقیات کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر رہی ہے تاکہ کرپشن، غیر قانونی الاٹمنٹ اور چائینہ کٹنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو۔ایم ڈی اے ٹھیک ہوگا تو پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں پر لوگ اعتماد کریں گے اور بیرون ممالک سے بھی لوگ سرمایہ کاری کریں گے۔ایم ڈی اے کے ٹیکسز کے حوالے سے ترامیم اسمبلی کے فورم سے کریں گے۔ڈڈیال،چکسواری اور بھمبر کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ میں وزیر اعظم یا حاکم نہیں عوامی خدمت کے لیے آیا ہوں سارے حکومتی عہدوں پر رہ چکا ہوں اب میر ے لیے خطہ کے لوگوں کی خدمت اور فلاح وبہبود کے علاوہ اور کوئی مشن نہیں ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.