پیپلز پارٹی نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ٹکٹیں جاری کردیں

بلاول بھٹو زرداری این اے 127سے میدان میں اتریں گے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 12 جنوری 2024 13:07

پیپلز پارٹی نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ٹکٹیں جاری کردیں
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12جنوری2024 ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ٹکٹیں جاری کر دیں،این اے 127سے بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑیں گے ۔تفصیلات کے مطابق این اے 117 سے سید آصف ہاشمی، این اے 118 سے شاہد عباس۔این اے 119 سے افتخار شاہد،این اے 120 سے منیر احمد، این اے 121 سے افتخار شاہد اور این اے 122 سے چودھری عاطف کوپارٹی ٹکٹ دیا ہے جبکہ این اے 123 سے محمد ضیا الحق، این اے 125 سے چودھری عبدالغفور خان اور این اے 126 سے امجد علی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے اسی طرح این اے 128 سے عدیل غلام، این اے 129 سے اورنگزیب برکی جبکہ این اے 130 میں اقبال احمد خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایاگیاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملتان سے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیئے تھے جن کے مطابق قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں سے 3 پر ٹکٹ جاری کئے گئے، قومی اسمبلی پر جاری کردہ تینوں ٹکٹ گیلانی خاندان کے نام رہے، این اے 148 کا سید یوسف رضا گیلانی کو ٹکٹ جاری کیا گیاتھا، این اے 151 سے علی موسیٰ گیلانی اور این اے 152 کا عبدالقادر گیلانی کو ٹکٹ جاری کیا گیاتھا، صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں میں سے 7 پر پیپلزپارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پی پی 213 سے علی حیدر گیلانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا، پی پی 214 سے بیرسٹر سید مدثر شاہ، پی پی 215 کا شکیل حسین لابر کو ٹکٹ جاری کیا گیاتھا، پی پی 216 سے سید غلام مصطفیٰ شہزاد، پی پی 218 سے رانا ساجد کو ٹکٹ جاری کیا گیاتھا۔پی پی 219 سے واصف مظہر راں اور پی پی 221 کا میاں کامران عبداللہ مڑل کو ٹکٹ دیا گیاتھا۔جبکہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اور بلوچستان کیلئے بھی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے تھے ۔