
Q مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے آخری سانس اور خون کے آخری قطرہ تک جدوجہد کریں گے۔ 76برسوں سے کشمیری مائیں ، بہنیں، بیٹیاں آزادی کا علم لیے میدان میں کھڑی ہیں،سراج الحق
پیر 5 فروری 2024 22:25
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مال روڑ پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دیگر مقررین اور سٹیج پر موجود قیادت میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، امیر لاہور ضیا الدین انصاری، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف شامل تھے۔ مارچ میں خواتین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سراج الحق نے کہا کہ اہل فلسطین اور کشمیر پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، مگر پاکستانی حکمران سوئے ہوئے ہیں، انھوں نے امریکا کے خوف سے غزہ پر ظلم پر لفظ تک نہیں کہا۔ انھوں نے کہا کہ مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے اور آزاد کشمیر پر بھی قبضے کا اعلان کیا تھا، انھوں نے ایک ناپاک منصوبہ مکمل کر لیا، اب دوسرے کی تکمیل چاہتے ہیں، مگر ہمارے حکمران بے حسی کی چادر تان کر سوئے ہوئے ہیں، یہ بزدل ہیں، انھوں نے پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو باعزت رہائی دی، صرف جماعت اسلامی اس کی پھانسی کا مطالبہ کر رہی تھی، انھوں نے قوم کی بیٹی عافیہ کو امریکیوں کے حوالے کیا۔ کشمیر کو بچانا اور ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانا ہے تو قوم ملک پر سالہاسال مسلط رہنے والے اور مزید باریوں کے طلب گاروں کو ووٹ کی طاقت سے آئوٹ کرے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور دیگر حکمران جماعتوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، انھوں نے مل کر خزانہ لوٹا، ان کے نام پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں آئے، یہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے رہے، آئی ایم ایف کی شرائط کو قبول کر کے غیور پاکستانیوں پر قرضوں کا بوجھ لادا، ان پر مہنگائی مسلط کی، گیس اور بجلی کے نرخ بڑھا کر لوگوں کے لیے جینا مشکل بنا دیا، انھوں نے کرپشن کا بازار گرم کیا، عوام بھوکے سوتے ہیں اور ان کے کارخانوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک بچانا ہے تو خاندانوں پر مشتمل پارٹیوں کو گھر بھیجنا ہو گا، عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ الیکشن میں دو دن باقی ہیں، ترازو پر مہر لگائیں، ہم آپ کو کلین، گرین، کرپشن فری پاکستان دیں گے، اہل کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے ہر فورم پر پوری بہادری سے جدوجہد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62,63 اور اسلامی دفعات کے خلاف سازشیں کرنے والے سن لیں کہ ان کے منصوبے کبھی تکمیل کو نہیں پہنچیں گے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا، جماعت اسلامی کامیاب ہو کر یہاں اسلامی نظام نافذ کرے گی۔سابقہ حکمرانوں نے وسائل سے مالامال ملک کو تماشا بنا کر رکھ دیا۔ لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں بننے والے پاکستان کو استعمار کا اکھاڑا بنا دیا گیا، کامیاب ہو کر پاکستان کو امریکا کے وفاداروں اور ایجنٹوں سے نجات دلائیں گے۔امیر جماعت نے کہا کہ ملک پر 80ہزار کے قرضے ہیں، لاکھوں نوجوان مایوس ہو کر نشے کے عادی بن گئے، پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، ملک معاشی، سیاسی، آئینی بحرانوں اور زہریلی پولرزائزیشن کا شکار ہے، حکمران اشرافیہ جلسوں میں نعرے لگاتی ہے کہ یہ سب مسائل اشرافیہ کی وجہ سے ہیں، یہ کہتے ہیں کہ اقتدار میں آ کر اشرافیہ کو ختم کریں گے، کیا یہ اپنے آپ کو ختم کریں گے، جماعت اسلامی کرپٹ اشرافیہ کا کڑا احتساب کرے گی، ہم قوم میں پولرائزیشن کا خاتمہ کریں گے، انھیں متحد کریں گے اور پاکستان کو امن و استحکام دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.