
عام انتخابات میں ریکارڈ12کروڑسے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کرینگے
پاکستان میں ووٹرز کی تعداد میں اضافہ،پاکستان دنیا کی پانچویں جمہوریت بن گیا،ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن بڑھ گئی،فافن کی رپورٹ
فیصل علوی
منگل 6 فروری 2024
11:35
(جاری ہے)
2018ءمیں 85 اضلاع میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا، اب ان اضلاع کی تعداد 85 سے کم ہو کر 24 رہ گئی ہے۔
قومی اسمبلی کے ایسے حلقے جہاں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا ان کی تعداد 173 سے کم ہو کر اب 38 رہ گئی ہے جن میں خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 12حلقے، بلوچستان سے11 حلقے، سندھ سے 10 حلقے اور پنجاب سے 5 حلقے شامل ہیںجبکہ صوبائی اسمبلی کے ایسے حلقے میں صنفی فرق 10 فیصد سے زائد تھا ان کی تعداد اب 398 سے کم ہو کر 102 ہو گئی ہے ان میں سندھ کے 31، بلوچستان کے 30، خیبر پختونخوا کے 24 اور پنجاب کے 17 حلقے شامل ہیں۔فافن کی رپورٹ کے مطابق این اے 67 حافظ آباد میں سب سے زیادہ 8 لاکھ 10 ہزار 723 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، حلقہ این اے 244 میں سب سے کم ووٹ ایک لاکھ 55 ہزار 824 ہیں۔ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ این اے 18 ہری پور ہے، این اے 18 ہری پور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 24 ہزار 915 ہے، خیبرپختونخوا میں این اے 12 کوہستان میں سب سے کم ایک لاکھ 96 ہزار 125 ووٹرز ہیںجبکہ سندھ میں این اے 209 سانگھڑ ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہے، این اے 209 سانگھڑ میں 6 لاکھ 7 ہزار 638 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، سندھ میں این اے 244 کراچی میں سب سے کم ایک لاکھ 55 ہزار 824 ووٹرز ہیں، بلوچستان میں این اے 255 میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 32ہزار 537 ووٹرز ہیں۔فافن نے مزید کہا کہ پنجاب میں سب سے کم رجسٹرڈ ووٹرز این اے 124 لاہور میں 3 لاکھ 10 ہزار 116 ہیں، اسلام آباد کے تین حلقوں میں این اے 47 سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں 4 لاکھ 33 ہزار 202 ووٹرز ہیں، این اے 48 ووٹرز کے اعتبار سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں 2 لاکھ 92 ہزار 380 ووٹرز ہیں جبکہ بلوچستان میں این اے 264 کوئٹہ میں سب سے کم ایک لاکھ 96 ہزار 752 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا بجلی کے شعبے میں اوپن مارکیٹ نظام متعارف کروانے پر غور
-
شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف ..
-
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کیلئے وفاق سے سفارش کا فیصلہ
-
افغان عبوری حکومت کی جانب سے سیز فائر کیلئے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے اپیل کیے جانے کا انکشاف
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.