مقبوضہ کشمیر کے نیلسن منڈیلا ڈاکٹر قاسم فکتو کی غیر قانونی نظربندی کو 31سال مکمل
منگل 6 فروری 2024 11:45
(جاری ہے)
1993میں عدالت نے انہیں ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
انہیں قتل کے الزام میں 2000میں دوبارہ گرفتار کیا گیا اور بعدازاں2003میں انہیں اسی جھوٹے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ 2016میں بھارتی سپریم کورٹ نے انکی رہائی کی درخواست کو مسترد کر دیاتھا۔ ان کے بیٹے احمد بن قاسم نے انکشاف کیاہے کہ ان کے والد کو جیل میں قید کے دوران وحشیانہ تشدد کے علاوہ بھارت کی مرکزی سیاست میں شامل ہونے پر مجبور کیاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ انکے والد کی طرح ہزاروں کشمیری جھوٹے مقدمات میں بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔احمد بن قاسم نے بتایا کہ ان کی کبھی بھی اپنے والد سے کھلے آسمان تلے ملاقات نہیں ہو ئی ہیں انہوں نے ہمیشہ انہیں جیل میں ہی قید دیکھا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو دوران قید بجلی کے جھٹکوں سمیت غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ جیل میں اپنے والد کی سلامتی کے بارے میں تحفظات ظاہر کئے۔جیل میں مشکلات کے باوجود ڈاکٹر فکتو اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں اور انہوں نے اس دوران سیاست اور سماجی مسائل پر 20سے زائد کتابیں تحریر کی ہیں۔ان کی ایک کتاب "بانگ" کی حال ہی میں کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تقریب رونمائی منعقدہ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے ۔ان کی لازوال جدوجہد اور فکری خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر قاسم فکتو کو "کشمیر کا نیلسن منڈیلا" کہا جاتا ہے۔بھارت کشمیریوں کو ان کے سیاسی نظریات کی بنیاد پر قید کر کے قیدیوں کے حقوق سے متعلق جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.