
تحریک انصاف کے جیتنے والے امیدواروں کو جو مینڈیٹ ملا ہے اس کا احترام کریں
پی ٹی آئی کے بلے کا نشان سپریم کورٹ اپیل سن کر انہیں واپس دے تاکہ یہ اپنی پارلیمانی پارٹی بنا سکیں اور ہارس ٹریڈنگ نہ ہو۔ ووٹ کو عزت دیں تاکہ انتشار ختم ہو اور آگے بڑھنے کا راستہ نظر آنا شروع ہو۔سینئر صحافی ندیم ملک کا ٹویٹ
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 9 فروری 2024
12:30

(جاری ہے)
اسی طرح سینئر مظہر عباس نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام مشکلات کے باوجود تاریخ رقم کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام جمہوریت پسند اسے قبول کریں۔۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ جمعیت علماءاسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح این اے 3 سوات کے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلیم رحمان 81411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 13 بٹگرام کے تمام 278 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ راہ حق پارٹی کے عطا محمد 18130 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے17 ایبٹ آباد2 کے تمام 324 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 97177 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ مسلم لیگ کے محبت خان اعوان 44522 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 پشاور کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے267 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان کامیاب قرار پائیں۔ شاندانہ گلزار 78971 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جب کہ جمعیت علماءاسلام کے ناصر خان 20950 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ قومی اسمبلی کے لاہور کے حلقہ این اے 121 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ کامیاب قرار پائے۔شیخ روحیل اصغر جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے ان کو اس حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے حلقہ این اے 130سے کامیابی حاصل کرلی ہے انہوں نے اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ یاسمین راشد کو شکست دی ہے ۔ نواز شریف 171024 ووٹ حاصل کئے جبکہ یاسمین راشد 115043 ووٹ لے سکیں۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز حلقہ این اے 119سے 83855 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ حاصل کئے۔این اے 155 لودھراں 2 کے تمام 369 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
-
جرمنی: ایس پی ڈی نے اتحادی معاہدے کی منظوری دے دی، نئی حکومت کی راہ ہموار
-
فوجی تصادم کا راستہ چننا بھارت کی چوائس ہوگی لیکن آگے کہاں جانا ہے یہ ہماری چوائس ہوگی
-
امریکہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی پابندی کی عالمی عدالت میں حمایت کر دی
-
عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
-
پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے
-
اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی
-
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو 13جنریشن کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.