۵ جس طرح بھاری اکثریت سے مجھے کامیاب کروایا اسی طرح انھیں بھی ہم نے کامیاب کروانا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

y وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کو صدر کہہ کر مخاطب کیا

جمعرات 7 مارچ 2024 21:40

) اسلام آباد(آن لائن)صدرکے انتخابات سے قبل تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہاکہ میں آپ سب کا وزیراعظم ہاؤس تشریف لانے پر مشکور ہوں۔وزیراعظم شہبازشریف نے آصف زرداری کو صدر کہہ کر مخاطب کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ صدر آصف زرداری ہمارے مشترک صدارتی امیدوار ہیں ۔میری آپ سب سے درخواست ہے کہ جس طرح بھاری اکثریت سے مجھے کامیاب کروایا اسی طرح انھیں بھی ہم نے کامیاب کروانا ہے ۔صدر آصف زرداری ایک منجھے ہوئے تجربہ کار سیاستدان ہیں ۔آصف زرداری کو اس منصب پر پہلے بھی کام کا تجربہ ہے ۔

(جاری ہے)

اب بھی ہم مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔

عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور ہمیں ان کو مایوس نہیں۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی اراکین سے فرداً فرداً ملے ۔شہبازشریف نے ملک کو درپیش چیلنجوں پر بھی اظہار خیال کیا۔وزیر اعظم کی ایم کیو ایم سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کو ہفتہ کو آصف زرداری کو ووٹ دینے کی درخواست کر دی۔عشائیہ میں صدر کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری شریک ہوئے ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے ہیں ۔ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفٰی کمال اور عبدالحفیظ شیخ شریک ، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عوان چوہدری اور دیگر بھی شریک ،سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر لیگی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ شریک ،یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے ہیں۔

بلال اظہر کیانی، نوشین افتخار، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مصطفی شاہ بھی شریک ہوئے ۔عشائیہ کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ارکان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔آصف زرداری کو صدارت کے عہدے کے لئے ایک بار پھر وزیر اعظم شہباز شریف نے نامزد کردیا۔تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدر کے لئے آصف علی زرداری کے نام کی توثیق کردی گئی۔