مہنگائی نہ صرف عام عوام بلکہ سفید پوش طبقے کو کھا چکی ہی:شہزاد سعید چیمہ

پیر 18 مارچ 2024 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی جامعات میں بھٹو شہید کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو نصاب کا حصہ بنایا جائے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے 44برس بعد پیپلز پارٹی اورعدالتیں بھی سرخرو ہوئی ہیں 44برس بعد بھٹو شہید کے متعلق سپریم کورٹ نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے۔

ٹرائل فیئر نہ ہوں تو اس فیصلے کو بھی کالعدم قرار دینا چاہیے،وہ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں نیلم جبار اور فائزہ ملک کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر رانا جواد، خاور ناہید موہل ،شہیم صفدر اور میاں عتیق بھی موجود تھے۔ شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر دوسرے دن الیکشن کی متحمل نہیں ہو سکتی،جمہوریت کے استحکام کے لیے اتحادی حکومت کا ہر مثبت کام میں ساتھ دینگے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی سپورٹ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خواہش ہے کہ اب ن لیگ دانش سے حکومت چلائے۔مہنگائی نہ صرف عام عوام بلکہ سفید پوش طبقے کو کھا چکی ہے۔جمہوریت کی سالمیت اور بقاء کی خاطر سب کو ملکر آگے بڑھنا ہو گا۔اپنی خارجہ پالیسی پر توجہ اور چین کیساتھ مذید مستحکم تعلقات استوار کرینگے،ون روڈ ون بیلٹ پاکستان کو معاشی طور پر بہت استحکام دیگا۔مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی گیس کے بلوں سے عوام کو مت ماریں،آئی ایم ایف سے ڈیل کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں۔

نیلم جبار کو رکن پنجاب اسمبلی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔فائزہ ملک کو پنجاب سے سینٹ کے لیے نامزد کرنے پر شکر گزار ہیں،شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ صدر زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں،وہ میثاق معیشت کے لیے ایک ستون ثابت ہونگے۔شہداء کے جنازوں کو صدر زرداری نے کندھا دیکر دہشت گردوں کیخلاف اپنے عزم کو ثابت کیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انشا اللہ پیپلز پارٹی کم بیک کریگی۔

پیپلز پارٹی کا گورنر دروازے کھلے رکھے گا۔نیلم جبار نے کہا کہ اپنی قیادت کے اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں،چیئرمین بلاول بھٹو،آصف علی زرداری اور آدی فریال تالپور کے اعتماد پر پوری اترونگی،خواتین کے حالت بہتر بنانے کیلئے حوالے سے خاتون وزیر اعلی سے ملکر کام کرونگی۔فائزہ ملک نے کہا کہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کو مستحکم۔کرنے کی ضرورت ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹرینز اسمبلی میں دہینگا مشتی۔کی بجائے ملکر کام کریں۔وزیر اعلی پنجاب اپنی پرفارمینس سے صوبے کے حالات بہتر بنائیں۔