ہندوستان میں انتخابات کے قریب آتے ہی مودی ڈاکٹرائن سامنے آگئی ، چوہدری انوار الحق
جمعہ 29 مارچ 2024 21:04
(جاری ہے)
بھارتی وزیر دفاع نے آزادکشمیر کے حوالے سے جو ہرزہ سرائی کی ہے اس پر ہندوستانی حکومت کو وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ خواب میں چھیچھڑے دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن کشمیریوں کے جذبے اور عزم کو دنیا دیکھ چکی ہی. اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کشمیریوں کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنے دفاع کی خاطر مقبوضہ کشمیر کے اندر بھی جب چاہیں بھارتی غاصب قوت کے خلا ف اپنا حق دفاع استعمال کر سکتے ہیں.
کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرے گا لیکن اپنی آزادی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا. پاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور آرزوؤں کا محور و مرکز ہی. موجودہ دور میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہی. صحافی قلم, سوچ اور زبان سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں. ہم سب ملکر ریاست کی ترقی, کشمیر کی آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھیں گی. ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور, وزرائ حکومت چوہدری اظہر صادق, راجہ محمد صدیق خان, نثار انصر ابدالی,راجہ فیصل ممتاز راٹھور, سردار محمد جاوید ایوب, چوہدری اکبر ابراہیم, جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری محمد اخلاق، سردار ضیائ القمر, چوہدری یاسر سلطان, میاں عبدالوحید,محترمہ نثارا عباسی, محترمہ تقدیس گیلانی, سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی. وزیراعظم آزاد کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے اقدامات کی بدولت الحمدللہ ریاست کے عوام کا اعتماد سسٹم پر بحال ہوا ہی. وزیراعظم نے کہا کہ گیارہ ماہ ہو چکے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیراعظم یا کسی وزیر کی بدعنوانی کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا. انہوں نے کہا کہ نصف صدی کی خرابیاں درست کرنا آسان کام نہیں ہی. اللہ جانتا ہے کہ جس انداز میں میں اور میری کابینہ خرابیوں کو درست کرنے کے لئے لگے ہوئے ہیں جسم کا ایک ایک حصہ اسکی گواہی دے گا. وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کی رضا اور عوام کی خدمت کے لئے اس نظام کو مضبوط بنانا میرا مشن ہی. صاف نیت کے ساتھ کام کر رہا ہوں. آزادکشمیر سے مافیا راج کا خاتمہ کر دیا ہی. عوام کے ٹیکسوں پر نہ تو خود عیاشی کروں گا اور نہ ہی کسی کو کرنے دوں گا. وزیراعظم نے کہا کہ رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود ریاست کے وسائل کا استعمال صحیح طریقے سے کرنا ہماری ذمہ داری ہی. خواہ اس کی جو بھی قیمت ادا کرنا پڑی. انہوں نے کہا کہ جب میں نے سمجھا کہ میں اس نظام کی اصلاح نہیں کر سکتا تو اسی وقت ایک لمحہ نہیں لگاؤں گا خود چھوڑ کر چلا جاؤں گا لیکن جب تک حلف لیا ہے اس کی پاسداری آخری دم تک کروں گا. وزیراعظم نے کہا کہ ریاستی نظم ونسق میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گی.مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.