فیض آباد انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہیے،عمر ایوب
اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے،ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان اور سونامی ہے، پولیس ہمارے پی پی 36کے امیدوار کو ہراساں کررہی ہے،
منگل 16 اپریل 2024 18:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹس پر ہمارے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، پنجاب پولیس نے جو ظلم کیا وہ سب کے سامنے ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ فیض آباد انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہیے، فیض آباد رپورٹ کو الماری میں بند کر کے نہیں رکھنا چاہیے، دودھ کا دود پانی کا پانی ہونا چاہیے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف کی حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے گی، یہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرول بم گرائیں گے، 15 دن بعد یہ پیٹرول پھر مہنگا کریں گے، آج یہ بتا رہے ہیں کہ بجلی 100 روپے فی یونٹ تک جائے گی۔انہوں نے دریافت کیا کہ خواجہ آصف نیکہا تھا کہ پنجاب پولیس بغیر وارنٹ گھر آگئی تو کیا ہمارے گھر پنجاب پولیس وارنٹ لے کر آتی تھی پنجاب پولیس کو چور ڈکیت کی طرح رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھسنے کی عادت ہوگئی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ انہوں نے آئین و قانون کے دھجیاں اڑا دی ہیں، جس ملک کے جج خط لکھیں کہ ایجنسی کے لوگ ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں تو سرمایہ کار وہاں سرمایہ لگانے سے پہلے سوچتا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمارا 6 پارٹی کا اتحاد بن چکا ہے اور اس کے صدر محمود خان اچکزئی ہیں، ہمارا مطالبہ آئین و قانون کی بالا دستی ہے۔دریں اثناء راولپنڈی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سے ملاقات کے دوران ہماری آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بلب کی آڑ میں کیمرا لگایاگیا۔انہوںنے کہاکہ میز کے اوپر انہوں نے نیا بلب لگایا جس سے آڈیو ریکارڈنگ کی گئی، بانی سیملاقات کے دوران درمیان میں ایک شیشہ نصب تھا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی سے ملاقات کیدوران ہماری آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری پٹیشنز کو دیکھے۔انہوںنے کہاکہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے شیشہ لگاکر ملاقات کرائی گئی، شیشے کے کمرے میں ملاقات کرانا خلاف قانون ہے، ایک ملک میں 2 قانون نافذ ہیں، ہمیں عدالتوں سے ریلیف نہیں مل رہا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب بھر میں جلسے کرنے جا رہے ہیں، ان جلسوں میں عمر ایوب کے ہمراہ میں اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کو توہین عدالت کی درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.