Live Updates

’بیلٹ باکسز میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے گئے‘ ثمیرہ الہٰی کا الزام

پولنگ عملے کے پاس موجود بیلٹ پیپر پر پرچیاں کم کاٹی گئیں، پولنگ سٹیشنوں پر تالا لگا کر باہر پولیس بیٹھی رہی۔ صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی اہلیہ کی ہمشیرہ کا بیان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 اپریل 2024 19:06

’بیلٹ باکسز میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے گئے‘ ثمیرہ الہٰی کا الزام
گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الہٰی نے الزام عائد کیا ہے کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ثمیرہ الہٰی نے پی پی 32 گجرات کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر تالا لگا کر باہر پولیس بیٹھی رہی، بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جا چکے ہیں، پولنگ کا عملہ مجبور اور بالکل بے بس ہے، پولنگ افسر جواب دینے سے قاصر رہے، موسیٰ الٰہی کا عملہ کاپیاں لے جا چکا، مخالفین نے بیلٹ باکس خود بھرے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کا پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں پولنگ گا عمل مقررہ وقت پر 5 بجے ختم ہوگیا، ووٹنگ کا وقت ختم ہونے پر تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیئے گئے، تاہم اس دوران پولنگ سٹیشن کے احاطے کے اندر موجود لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی، یوں ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا ، ضمنی الیکشن کے سلسلے میں صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 2،2 اور صوبہ سندھ کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی اس کے علاوہ پنجاب میں 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 2،2 صوبائی نشستوں پر بھی ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ضمنی الیکشن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی خالی کردہ نشست این اے 132 قصور پر ن لیگ کے ملک رشید احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر مدمقابل ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خالی کی ہوئی نشست این اے 119 لاہور پر ن لیگی امیدوار علی پرویز ملک کا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق سے مقابلہ ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خالی کردہ نشست این اے 44 پر آزاد امیدار فیصل امین گنڈاپور اور پیپلز پارٹی کے عبدالرشید کنڈی میں کانٹے کے مقابلے توقع کی جارہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات