
ضمنی الیکشن کے نام پر تماشہ لگا، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات نہ کرا سکا، چیئرمین پی ٹی آئی
عوام کو بانی پی ٹی آئی سے دور رکھنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ بیرسٹر گوہر علی خان کی میڈیا سے گفتگو
ساجد علی
اتوار 21 اپریل 2024
20:11

(جاری ہے)
اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الہٰی نے الزام عائد کیا ہے کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے گئے، پولنگ اسٹیشنوں پر تالا لگا کر باہر پولیس بیٹھی رہی، بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جا چکے ہیں، پولنگ کا عملہ مجبور اور بالکل بے بس ہے، پولنگ افسر جواب دینے سے قاصر رہے، موسیٰ الٰہی کا عملہ کاپیاں لے جا چکا، مخالفین نے بیلٹ باکس خود بھرے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کا پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں پولنگ گا عمل مقررہ وقت پر 5 بجے ختم ہوگیا، ووٹنگ کا وقت ختم ہونے پر تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیئے گئے، تاہم اس دوران پولنگ سٹیشن کے احاطے کے اندر موجود لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی، یوں ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا ، ضمنی الیکشن کے سلسلے میں صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 2،2 اور صوبہ سندھ کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی اس کے علاوہ پنجاب میں 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 2،2 صوبائی نشستوں پر بھی ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ضمنی الیکشن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی خالی کردہ نشست این اے 132 قصور پر ن لیگ کے ملک رشید احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر مدمقابل ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خالی کی ہوئی نشست این اے 119 لاہور پر ن لیگی امیدوار علی پرویز ملک کا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق سے مقابلہ ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خالی کردہ نشست این اے 44 پر آزاد امیدار فیصل امین گنڈاپور اور پیپلز پارٹی کے عبدالرشید کنڈی میں کانٹے کے مقابلے توقع کی جارہی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت گندم کی قیمت میں اضافہ روکنے میں ناکام
-
نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی مہنگی کرنے کا اعلان
-
مریم نواز کی سنگین غلطی
-
الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث پنجاب میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے
-
جو آٹے کا تھیلا پہلے 700 روپے میں مل رہا تھا، وہ اب 905 روپے میں ملے گا
-
چین سے پاکستان تک آج سے اقتصادی ترقی کیلئے لانگ مارچ شروع کریں گے
-
حکومت پنجاب کا گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ
-
"آج بھی 1 ارب روپے یومیہ عوام کی جیب سے شوگر ملز مالکان کو جا رہا ہے"
-
چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ میں چھٹے انٹرایکٹو پیش رفت کا جائزہ اجلاس
-
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ر ومانیہ کے سفیر کی ملاقات
-
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر انرجی جونہو ہوانگ کی قیادت میں وفد کی ملاقات، مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.