بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کر کے حکومت آزاد کشمیر نے 48 ممبران اسمبلی کے ووٹوں کا حق ادا کر دیا ،ظاہر لطیف سلہریہ

بدھ 24 اپریل 2024 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے انتہائی متحرک نوجوان رہنما ظاہر لطیف سلہریہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کر کے حکومت آزاد کشمیر نے 48 ممبران اسمبلی کے ووٹوں کا حق ادا کر دیا ہے جبکہ فرزند راٹھور راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات و افکار اور طاقت کا سرچشمہ عوام کہ ویژن کو پورا کر دکھایا ہے۔

راجا فیصل ممتاز راٹھور کی شبانہ روز محنت کاوش رنگ لائی اور آج آزاد کشمیر بھر میں ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کو ان کے شیان شان 411 ملین روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ امید ہے جلد وزیراعظم آزاد کشمیر اور اتحادی حکومت ان بلدیاتی و ترقیاتی اداروں کو مزید فنڈز مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

اس طرح بلدیاتی اداروں کو ایک اب روپے کے لگ بھگ فنڈز فراہم کر دیے جائیں گے۔

ظاہر لطیف سلہریہ نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے غریب بے بس بیوہ یتیم اور بے سہارا لوگوں کے لیے فنڈ کا قیام احسن اقدام ہے۔ جس پر ہم حکومت آزاد کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے تیز ترین اور سستا انصاف غریب کو ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس پر نہ صرف ضلع حویلی بلکہ ریاست آزاد جموں کشمیر کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

ظاہر لطیف سلہریہ نے کہا کہ وزیر بلدیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے ریاست بھر میں تاریخ میں پہلی مرتبہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈز زمین پر دکھائی دے رہے ہیں۔ ریاستی تعمیر و ترقی کے کام اور ریاستی پیسہ اپنی جگہ پر لگتا دکھائی دیتا ہے۔ ریاست ترقی کی شاہراہوں پر گامزن ہے۔ تعمیر و ترقی کی سکیمیں زمین پر لگ رہی ہیں۔ سب سے بڑھ کر بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندگان کی عزت نفس کی بحالی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کارنامہ ہے۔ جس پر ہم انہیں خراج عقیدت تحسین پیش کرتے ہیں۔