کراچی،لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
دہشت گرد معراج عرف ماما کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے، ڈی آئی جی سائوتھ اسدرضا
اتوار 28 اپریل 2024 15:05
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ گرفتار بی ایل اے کے دہشت گرد نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، ملزم معراج نے سال 2017 میں بلوچستان کے شہر تربت سے گوادر مند کی طرف جانے والی فوجی جوانوں کی گاڑی کی ریکی کی جس کی بنیاد پر بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق بھی بی ایل اے کے دہشت گرد تنظیم مجید بریگیڈ گروپ سے تھا۔ترجمان ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق ملزم نے بلوچستان ناصر آباد میں ایک اسکول میں واقع فوجی کیمپ کی ریکی کروائی تھی جس کے بعد معراج ماما نے حملہ کروا کر متعدد فوجی جوان شہید کروائے تھے، معراج ماما نے ریکی کرکے حساس ادارے کے افسر کے 4 کزنز کو بھی قتل کروایا تھا، ملزم نے رمضان المبارک میں ریکی کرکے گوادر پورٹ پر حملہ کروایا تھا، رمضان المبارک میں ہی ملزم نے پاکستان نیوی کے ایئرپورٹ پر ریکی کے بعد حملہ کروایا تھا، اس حملے کے نتیجے میں متعدد جوان شہید ہوگئے تھے، رمضان المبارک میں نوشکی میں فوجی جوانوں پر حملہ کروا کر متعدد جوانوں کو شہید کروایا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں جبکہ ایک اور کارروائی میں حساس ادارے نے بلوچستان کے علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 2 ملزمان عبد الوہاب اور تماچی خان کو گرفتار کر کے ایک پستول اور ایک 12 بور ریوالور برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے کلاکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.