![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
عوامی نیشنل پارٹی کا سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن سے علیحدگی کا اعلان
ْایسے حالات میں سیاست مشکل ہے مگر ہمت نہیں ہاریں گے، ہمیں غلامی قبول نہیں ، ایمل ولی خان
جمعرات 16 مئی 2024 19:35
(جاری ہے)
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، حالات جتنے بھی سخت ہوں ہم جمہوریت کا مضبوط کریں گے اور حالات کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے لیے حکومتی وکالت ہوئی ہے، درندوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا جبکہ پولیس کو کمزور کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ، فیض، بانی پی ٹی آئی، محمود خان اور بیرسٹر سیف قوم کے دشمن ہیں، انہی لوگوں نے دہشت گردوں کو واپس لانے میں کردار ادا کیا ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر عوام کی فلاح کے لیے کام کریں اور اے این پی ملک میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان، ہندوستان اور نہ چین کے ساتھ ہیں، کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کا فیصلہ مودی، نیازی اور باجوہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ قبلہ اوّل فلسطین پر قبضے کے خلاف ہیں اور ہم فلسطین، افغانستان اور کشمیر پر کسی کا قبضہ نہیں مانتے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کے عوام کی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٴْٹھائیں گے اور مطالبہ کیاکہ چین، ایران اور افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی راستے کھول دیے جائیں۔عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ملکی مسائل اور امن وامان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کردیا۔پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کے ساتھ ساتھ مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان اچکزئی، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، صدر اے این پی پختونخوا میاں افتخار حسین اور مرکزی و صوبائی کابینہ کے دیگر ذمہ داران اور اراکین بھی ہمراہ تھے۔مزید قومی خبریں
-
پی این ایس بابر کی سعودی نیول فورسز کے جہاز کیساتھ بحری مشق
-
مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا، وفاقی وزیر
-
ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے دھکیلنے والوں میں گھبراہٹ بڑھتی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب
-
مہنگائی میں اضافہ، ملک بھر میں رواں سال اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا
-
اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی، نومولود بچی کو اغواکرنے والا دو خواتین سمیت چار رکنی گینگ گرفتار
-
وزیر اعظم بتائیں آٹا، چینی، دال، مصالحوں پر 18فیصد ٹیکس لگا کر کون سی مہنگائی کم کی ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
عید قربان پر غریب ، نادار اور معاشی حالات سے تنگ افراد کو ہر گز نہ بھولیں،گورنر سندھ
-
اسلام آباد پولیس کا عید الضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل،عید کے موقع پر 600سے زائد ٹریفک پولیس افسران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے
-
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر
-
عید کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
-
قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر خیبرپختوا حکومت کا ردعمل
-
نامعلوم مسلح افراد نے تفریح کیلئے آئی شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.