Live Updates

پی ایس 95 کی ہائی کورٹ میں ٹریبونل کی سماعت

اچھے فیصلے ہونے کا جب ٹائم آتا ہے تو چیزیں جو ہے وہ رکاوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں، راجہ اظہر

جمعرات 4 جولائی 2024 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویڑن کے صدر فارم 45 کے حقیقی ایم پی اے، راجہ اظہر خان کی پی ایس 95 کی ہائی کورٹ میں ٹریبونل کی سماعت ، سماعت جسٹس عدنان چوہدری نے کی ، راجہ اظہر کے وکیل بیرسٹر طاہر کا کہنا تھا کہ 180 دن کے اندر اندر تو جو الیکشن پٹیشنیں تھیں وہ تو مئی کے اندر فائل ہوچکی تھیں، الیکشن پٹیشنز جو ہیں وہ ابھی تک ثبوت کی اسٹیج پر بھی نہیں جا سکی زیادہ نمبر بہت ہے،پی ایس 95 اور این اے 250 کا کیس لگا ہوا تھا فارم 45 کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راجہ اظہر اور ریاض حیدر جو ہیں وہ جیتے ہوئے ہیں بڑے کیٹاگوریکل اس کے اندر جو ہے وہ ثبوت ہمارے پاس ہیں الیکشن کمیشن کا بھی اس کے اندر جواب آچکا ہے وفاقی حکومت کا بھی جواب آچکا ہے اس نے پروسیڈ ہونا تھا جو نہیں ہوسکی جو ریزن میں نے آپ کو بتائے اس کی وجہ سے جو نیکسٹ ڈیٹ لگے گی ابھی اس کے اوپر پروسیڈ ہوگی ایشوز فریم ہوں گے۔

(جاری ہے)

صدر کراچی راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ جو مدت تھی وہ لیگل ایشوز بیرسٹر طاہر نے سارے واضح بتا دیے ہیں ہر اچھے فیصلے ہونے کا جب ٹائم آتا ہے تو چیزیں جو ہے وہ رکاوٹ کا شکار ہوجاتی ہے لیکن چونکہ یہ لیگل سلسلہ ہے ہم اس ادارے کے پاس کھڑے ہیں جہاں سے پاکستان کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں میں بتاتا چلوں کہ فارم 45 جو ہے وہ اصل حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندے ہیں وہ ان شاء اللہ برسر اقتدار نظر آئیں گے 2018 کی طرح اور اسی طرح خدمت کرتے ہوئے اپ کو کراچی کے اندر نظر ائیں گے جس طرح وزیراعظم عمران خان کے دور کے اندر کراچی کے اندر بڑے سارے کام ہوئے ہیں ہمارے سندھ کے اندر جو بجٹ پیش کیا گیا ہے وہ سندھ دشمن بجٹ پیش کیے گئے ہیں اپوزیشن لیڈر کا کردار اگر دیکھنا ہے تو دن کو جاکے کھانے کھاتے کی جگہ دیکھیں یہ ایسے فلور کے اندر بیٹھ کے جیب سے پیسے لگاتے تھے کہ جیسے بہت بڑے طاقتور دشمن ہیں لیکن انتہائی معذرت کے ساتھ یہ نہ اپوزیشن نے اس بار وہ رول پلے کیا اپوزیشن لیڈر نے اور نہ حکومتی سطح پر ہمارا کراچی جو ہے وہ پورے پاکستان کو چلاتا ہے اس صوبے کو بھی چلاتا ہے کراچی کو بھی چلاتا ہے پاکستان کو بھی چلاتے ہے لیکن جب کراچی کو دینے کا موقع ہو تو نہ یہاں پہ صاف پانی ہمیں ملتا ہے نہ یہاں پہ سیورج کا سسٹم ٹھیک ہے 60 سال پرانی یہاں پہ لائینیں بچھائی گئی ہیں ان کو چینج کرنے کا سسٹم نہیں ہے پینے کا پانی نہیں ملتا امن و امان کو اپ دیکھیں سیف سٹی پروجیکٹ کو کیوں نہیں لانچ کر رہے کروڑ سے شروع ہوا تھا اج اربوں میں کہانی پہنچ چکی ہے لیکن اس کو لانچ کرنے والے ہمارے مراد علی شاہ بالکل تیار نہیں ہیں کیونکہ یہ کچے اور پکے کے ڈاکو تو انہی کے مرہون منت ہے چاہے وہ ہمارے اسمبلی میں بیٹھے ہو کچے کے ڈاکو یہ چاہے وہ باہر بیٹھے ہوئے ہیں وہ پکے کے ڈاکو مجھے بتایا جائے کراچی کے ساتھ ظلم والا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے کیا ضرورت پڑگئی ہے کہ اندرون سندھ سے لوگوں کو کراچی میں لا کے نوکریاں دی جارہی ہیں جالی بھرتیاں کر کے رشوت لے کہ یہاں پہ افسران کو لگایا جا رہا ہے اس کی کیا ضرورت پیش ائی کیا کراچی کے اندر ٹیلنٹ ختم ہوچکا ہے کیا کراچی کے لوگوں کا رائٹس نہیں ہے کہ جو کراچی میں ہیں جو کراچی میں رہتے ہیں کسی بھی زبان سے ان کا تعلق ہے مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے بلاول زرداری خیال کریں مراد علی شاہ خیال کریں جب عوام حد سے باہر نکل جائے گی تو پھر نہ سی ایم ہاؤس رہے گا نہ بلاؤل ہاؤس رہے گا نہ کوئی کوئی گورنر ہاؤس رہے گا عوام کو فیسلیٹیٹ کرنا اپ کی ذمہ داری ہے مہنگائی کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ان شاء اللہ ہم ہفتے والے دن ملیینم مال گلستان جوہر شام 6 بجے ہفتہ والے دن اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں کراچی کی عوام سے ہم اپیل کرتے ہیں آئیے اپنا حق اس میں ڈالے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ان شاء اللہ ملینیم مال پر سب جمع ہونگے میں کراچی کی عوام سے بالخصوص صوبہ سندھ و کراچی کے عوام سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ اپ سب نے احتجاج کے اندر انا ہے یہ مہنگائی ہم سب پاکستانیوں کے لیے کسی ایک شہری کے لیے نہیں ہے عمران خان کو لوگ اب یاد کرتے ہیں وجہ یہ ہے کہ وہ دیہاڑی دار طبقے کا خیال کرتا تھا وہ غریب اور غریب طبقہ کا خیال کرتا تھا لنگر خانے انہوں نے ایسے لگائے تھے کہ کسی کی بیعزتی نہیں ہوتی تھی یہاں پہ بے نظیر کارڈ کے لیے لوگ کھڑے ہوتے ہے ہماری مائیں بہنیں ذلیل اور خوار ہو رہی ہوتی ہے دھکے لگ رہے ہوتے ہیں لیکن کوئی سسٹم نہیں ہے اربوں روپے کا کیا گیم ہے صحت اور تعلیم کے لیے کوئی سسٹم نہیں ہے بجٹ میں آجاتا ہے لیکن ان گراؤنڈ ریلیٹی کے اوپر کچھ نہیں ہوتا پاکستان تحریک انصاف ان شاء اللہ اپنی کراچی کی پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی چھ تاریخ کو ان شاء اللہ اسلام اباد میں جلسہ ہونے جارہا ہے پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہیں اسلام اباد کی جلسے کو لازمی کامیاب کریں تمام قومیت سے تعلق رکھنے والے لوگ اس کراچی کے اندر روزگار کمانے آتے ہیں بے روزگار لوگ بھی پورے پاکستان سے کراچی میں اکے اپنا روزگار تلاش کرتے ہیں کسی کو اوباڑو سے کسی کو بالکل خاص علاقے کراچی میں رکھتے ہیں یہ لوگ اپنی فیملی سے دور ہو جاتے ہیں یہ چیزیں ہمیں ختم کرنا ہوگی ۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات