
پیپلز پارٹی اورن لیگ نے ملک کو اس مقام تک پہنچانے میں برابر کردار ادا کیا،اختر مینگل
ہمیں اس مقام پر پہنچا دیا کہ میرا ووٹر میرے استعفیٰ پر خوش ہے،سندھ، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے مگر وہاں احتجاج کی اجازت نہیں،سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس)پر ٹوئیٹ
فیصل علوی
جمعرات 12 ستمبر 2024
11:15

(جاری ہے)
واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اختر مینگل جنہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھاپارلیمنٹ کو الوداع کہہ کر خاموشی سے دبئی روانہ ہوگئے تھے۔
اس فیصلے سے ان کے گھر والے بھی بے خبر تھے، سردار اختر مینگل کے بیرون ملک جانے کے بارے میں بھی کم لوگوں کو ہی علم تھا۔بتایاگیا تھا کہ پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے سے قبل بھی سردار اختر مینگل نے کسی سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جن دو سے تین افراد کو علم تھا کہ اختر مینگل اتنا بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں۔ ان میں ایک محمود خان اچکزئی شامل تھے جبکہ دوسرا سرپرائز انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد کو خیرباد کہتے ہوئے دیاتھا۔قبل ازیںسربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کو لکھے گئے اپنے خط میں اختر مینگل نے کہا تھاکہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال نے مجھے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا تھا۔ اختر مینگل نے کہا تھاکہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کر سکاتھاان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینا کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا تھاکہ ہمارے ساتھ کوئی ہے، نہ کوئی ہماری بات سنتا ہے۔ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگا لوں، ملک میں صرف نام کی حکومت رہ گئی تھی۔اختر مینگل نے کہا تھاکہ بلوچستان کے مسئلے پر اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے تھا۔سربراہ بی این پی مینگل کایہ بھی کہنا تھا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہوں گے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔سینئر سیاست دان سردار اختر مینگل 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے حلقہ این اے 256 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.