ضلع کونسل میرپورخاص کا اجلاس چئیرمین میر انور تالپور کی صدارت میں ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 29 اکتوبر 2024 17:56

میرپور خاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر 2024ء ) ضلع کونسل میرپورخاص کا اجلاس چئیرمین میر انور تالپور کی صدارت میں ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر رشید مسعود خان ، وائس چیئرمین میر احمد خان ٹالپر، اراکین کونسل، محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران، چیف آفیسر ضلع کونسل سید عمران حیدر شاہ، کونسل آفیسر منظور احمد اسٹنٹ ٹیکسیشن آفیسر ضلع کونسل  سیدہ معطر فاطمہ کاظمی اور صحافیوں نے شرکت کی..

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین کونسل خادم حسین بہرانی، غلام اللہ جروار، مرتضی ملکانی، رسول بخش مری، حاجی نور حسن چانڈیو، دلدار خاصخیلی، عظمینہ چانڈیو، سید ناظر علی شاہ، نادر خان لغاری سید علی محمد شاہ اور دیگر ممبران نے بھارت کی جانب سے  دریائے سندھ سے 6 نئے کینال نکالنے کی  مذمتی قرارداد پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی جبکہ دیگر قراردادوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اینٹوں کے ریٹ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے، زرعی بیجوں اور کھاد کے مسائل پر کمیٹی تشکیل دینے،  غیر معیاری اور بلیک پر  زرعی بیج اور کھاد کے فروخت کو روکنے، ٹاؤن کمیٹی  سطح  میں ترقیاتی اسکیموں کا کام جلد شروع کروانے، چھوٹے زمینداروں کو بینظیر ہاری کارڈ جاری کرنے ، مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ممبران کی ترقیاتی اسکیموں کی مد میں 15 لاکھ سے زائد کی ترقیاتی اسکیمیں دینے اور ممبران کے لیے الاؤنسز منظور کروانے کی قراردادیں پیش کی گئیں جس پر چیئرمین  نے ممبران کو یقین دلایا کہ مذکورہ تمام قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے سندھ حکومت کو لکھا جائے گا اور اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی.  قبل ازیں ضلع کونسل چیئرمین میر انور علی ٹالپر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت  نے سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعزیتی اجتماع کا اہتمام کرکے یہ ثابت کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ شہیدوں کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہے اور کہا کہ پی پی پی کی اعلی قیادت خاص طور پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کاوشوں سے 26 ویں آئینی ترمیم کو پاس کیا گیا جس سے 1973 کا آئین  اصل حیثیت میں بحال ہوا اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل ہوئی جو میثاق جمہوریت میں شامل ہے چئیرمین نے  کہا کہ یہ کونسل 27اکتوبر 1947میں بھارت کی جانب سے جموں کشمیر میں غیر قانونی طور طور پر فوج داخل کیے جانے تاریخ کا سیاہ دن سمجھتی ہے اور بھارتی حکومت کی کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کی پرزور مذمت کرتی ہے اور کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اسرائیل کی جانب سے سے غزہ اور لبنان کے مسلمانوں پر ہونے والی جارحیت اور ظلم کی بھی مذمت کرتی ہے.

چیئرمین میر انور تالپور نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کے سال 2023.24 کی ترقیاتی اسکیموں پر کام کا آغاز کیا گیا ہے مگر متعلقہ محکموں کے انجینئرز کی جانب سے اینٹوں کی کمی کی رپورٹ پیش کی گئی ہے. انہوں نے اراکین کونسل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں اور پولیو ٹیموں کا بھرپور ساتھ دیں. انہوں نے ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی 15 لاکھ تک کی ترقیاتی اسکیمیں 15 دن کے اندر تیار کرکے دی جائیں تاکہ ان پر بھی کام کا آغاز ہو سکے.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے  اراکین کونسل کی جانب سے  اینٹوں کے ریٹ مقرر کرنے سے متعلق پیش کردہ قرارداد کے  جواب میں کہا کہ اس ضمن میں  جلد  نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور کہا کہ دیگر مذکورہ مسائل کے حل کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کی جائے گی.