ملک کو ایک آزاد اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے ،سراج الحق

جمعرات 12 دسمبر 2024 22:45

ملک کو ایک آزاد اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے ،سراج الحق
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2024ء)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو ایک آزاد اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے اسٹیبلشمنٹ کی بنا?ی گ?ی پی ٹی آ?ی اور پی ڈی ایم کی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں اسمبلی میں ایک ا?ینی ترمیم ایسی بھی لا?ی جا? کہ ملک میں شفاف الیکشن کیسے کرا? جا?یں وہ احمد پور شرقیہ پریس کلب میں میڈیا نما?ندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی جوصورتحال ہے اس پر صدر وزیر اعظم آرمی چیف اور سیاسی قا?دین کی زبان پر ایک ہی بات ہے کہ حالات خراب ہے معیشت غیر مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے دونوں صوبے دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہے وہاں کی عوام ایسی زندگی گزارنے اور اپنوں کی لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک گ?ے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس ہیں ہورہی وفاق اور صوبہ آپس میں لڑ تے ہو?ایک دوسرے کو فتح کرنے میں لگے ہو? ہیں۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ می 15 سالوں سے ن لیگ پنجاب میں عرصہ دراز سے کے پی کے میں پی ٹی آ?ی کے پی کے میں 13 سال سے اور بلوچستان میں معجون مرکب اقتدار میں ہے کو?ی پارٹی یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم اقتدار میں نہیں ہے اور چاروں صوبوں میں کرپشن,بیڈ گورنس اور امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے لوگوں کو انصاف میسر ہینہ ہی تعلیم و صحت کی سہولتیں مل رہی ہے ملک حالات کو دیکھتے ہو? ہر سال لاکھوں لوگ ملک سے باہر جانے میں لگے ہو? ہیں پاسپورٹ آفس کے باہر لوگوں کی لا?نیں لگی ہو?ی ہے سب ملک س بھاگنا چاہتے ح ہیں ملک میں سب کچھ ہونے کے باوجود عوام کو محروم رکھا جارہا ہے۔

سراج الحق نے مذید کہا کہ مغربی را?ٹر ڈبلیو ڈبلیو بیکرز نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ پاکستانیوں کے دو کھرب ڈال سے زیادہ پیسے پاکستان سے باہر کے بینکوں میں رکھے ہیاور اس نے چیلنج دیا ہے کو?ی میری بات کو جھوٹ ثابت کر کے دیکھا ? اور رقم منتقلی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی ملکی صورتحال میں ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں ہے ہمارے ملک کی تباہی کے لیے ہمارے حکمران ہی کافی ہیپی ٹی أ?ی اور ن لیگ میں محاذ آرا?ی ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پراکسی وارجاری ہے مسا?ل کے حل کے یے کو?ی بھی سنجیدہ نہیں ہے ان حالات میں عوام کے پاس جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے ہارے مسا?ل کا حل دین کے نفاذ اور غیر سودی معیشت میں ہے اور سود کے بغیر معاشی نظام صرف جماعت اسلامی ہی دے سکتی ہیہم نے کے پی کے میں سود سے پاک دو بجٹ دیے ہیں اور دو سال میں صوبے کو قرض فری صوبہ بنا دیا تھا مگر آج ہمارا ملک حکمرانوں کے اللے تللوں کی وجہ ہم ایک مقروض ملک بن چکا ہے ملکی اکانومی کا 65 فیصد سود میں چلا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی تحریک اور تعمیر میں نواب آف بہاول پورکے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا نوزا?یدہ پاکستان کو معاشی مستحکم کرنے پر ہم نواب آف بہاول پور کے ہمیشہ احسان مند رہے گے سرپلس بجٹ والی ریاست بہاول پور آج محرومیوں کا شکار ہے نواز شریف نے بہاول پور صوبہ کو بحال کرنے اور احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کا وعدہ کیاتھا جو آج تک وفا نہ ہوسکا آج احمد پور شرقیہ مونجوڈاڑو کا منظر پیش کر رہا ہے ماضی کی خوشحال ریاست بہاول پور میں غربت ناچ رہی ہے جماعت اسلامی جب حکومت میں آ? گی تو بہاول پور صوبہ کو بحال کریں گے اور احمد پور شرقیہ کو بحال کروا? گے۔

بعدازاں سراج الحق اوچشریف میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید عامر شاہ سے ان کے ماموں زاد بھا?ی اور سید افتخار گیلانی کے بھیجے سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔