Live Updates

تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں نے دریائے سندھ پر چھ نئی کینالز بنانے کے خلاف جی ڈی اے کے موقف کی حمایت کردی

سندھ اور وفاق میں مسائل پر ہماری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں ذہنی ہم آہنگی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیئے، پیرصاحب پگارا

ہفتہ 22 فروری 2025 21:10

�راچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاق میں مسائل پر ہماری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں ذہنی ہم آہنگی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیئے اسی میں ملک اور ادروں کی مضبوطی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں نے دریائے سندھ پر چھ نئی کینالز بنانے کے خلاف جی ڈی اے کے موقف کی حمایت کردی، رہنمائوں نے کہاکہ دریائے سندھ پر نئی کینالز کی تعمیر ملکی بقا کا مسئلہ ہے اس اقدام کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماں نے راجا ہاس میں جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا اور دیگر رہنماں سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، سردار لطیف کھوسہ، محمود خان اچکزئی، ناصر شیرازی حامد رضا، ساجد ترین، اخونزادہ حسین اور حلیم عادل شیخ سمیت دیگر نے راجا ہائوس پہنچ کر جی ڈی اے رہنمائوں سے ملاقات کی، ملاقات میں جی ڈی اے جی جانب سے پیر صاحب پگارا کے علاوہ سید صدرالدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی، ڈاکٹر فہمیدہ مراز، لیاقت جتوئی، سید زین شاہ، سردار عبدالرحیم، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سید محمد راشد شاہ، عرفان اللہ مروت، معظم عباسی، سائرہ بانو، بیرسٹر حسنین مرزا، حسام مرزا سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماں کے شکر گزار ہیں کہ وہ آج ہمارے پاس آئے، ملاقات میں پیر صاحب پگارا نے کہا کہ ان دوستوں کے ساتھ سندھ اور وفاق کے مسائل پر ہماری زہنی ہم آہنگی ہے، سید صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ ہماری تمام ایشوز پر کھل کر بات ہوئی ہے ہماری خواہش ہے ہم سب ملکر پاکستان اور آئین کو مضبوط کریں ملک محفوظ ہوگا تو جمہوریت اور آئین کی بالا دستی ہو گی عوام بھی محفوظ ہونگے انہوں نے کہا کہ ہماری 26 ویں آئینی ترمیم، پیکا ایکٹ اور دریائے سندھ پر چھ نئی کینالز کے ایشوز پر بات ہوئی ہے ہماری بہت سے معاملات پر ان کے ساتھ ہم آہنگی ہے تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 25 اور 26 فروری کو اسلام آباد میں گرینڈ اجلاس طلب کیا ہے جس میں شرکت کے لیے ہمیں دعوت دی ہے، جی ڈی اے مشاورت کے بعد انہیں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریگی، اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ آج کی ملاقات میں شخصیات کی نہیں بلکہ ایشوز پر بات ہوئی ہے ہم نے ملکی مفاد میں فیصلے کرنے ہیں ملک کو بہت سے چیلنجرز درپیش ہیں 26 ویں آئینی ترمیم، پیکا ایکٹ اور دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر ڈریکونین اقدامات ہیں انکے خلاف سب کو اٹھ کر مشترکہ جہدوجہد کرنا ہوگی پانی ایک بڑا ایشو ہے نہ صرف سندھ بلکہ بلوچستان کی بھی بقا کا مسئلہ ہے سی سی آئی کے بجائے کہیں اور فیصلے ہورہے ہیں، ان ایشوز پر آج دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پیر صاحب پگارا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دوستوں کو خوش آمدید کہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ آئین ہی ہے جس کی وجہ سے ملک قائم ہے یہ غیر نمایندہ پارلیمنٹ ہے جسے ہم تسلیم نہیں کرتے، جی ڈی اے کے ارکان نے منتخب ہونے کے باوجود بھی حلف نہیں لیا، ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار اصل عوام کے نمائندوں کے پاس ہونا چاہییے۔

ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہماری آج کی ملاقات خوش آئند رہی ہم بہت سے معاملات پر ایک پیج پر ہیں موجودہ پارلیمنٹ کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے 26 ویں آئینی ترمیم ہو یا پیکا ایکٹ ہم انکو تسلیم نہیں کرتے دریاے سندھ پر کینالز بنائے جانے کے خلاف متحد ہیں ہماری زہنی طور پر ہم آہنگی ہے ہم سمجھتے ہیں ایک مشترکہ جدوجہد کے زریعے ہی ملک کو مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد 25 اور 26 فروری کو سیاسی جماعتوں کا گرینڈ اجلاس بلایا یے اس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے زریعے عدالتوں کو کنٹرول کیا گیا ہے ہم آزاد عدلیہ اور آزاد پارلیمنٹ چاہتے ہیں ہمیں پیپلزپارٹی سے سخت مایوسی ہوئی ہییہ بھٹو کی پارٹی نہیں رہی زرداری کی پارٹی بن چکی ہے بھٹو کی پیپلزپارٹی ختم ہوچکی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی بالا دستی کے لئے کام کررہے ہیں ہم نے جی ڈی اے کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی ہے سندھ میں حالات انتہائی خراب ہیں سندھ میں مسائل کے خلاف بھی آواز بلند کریں گے ہم عوامی بھی اور عدالتی جدوجہد بھی کریں گے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی دوری نہیں ہے ہم ایک زہن کے ساتھ آگے بڑھیں گے ہمارا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کو اسکے حقوق دلانا کے جس کے لیے جدوجہد کررہے ہیں پاکستان کی بقا شرافت میں ہے ایسا نظام جو دھونس اور جھوٹ پر مبنی ہو ہم اسکے خلاف ہر محاز پر جنگ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دریایے سندھ پر چھ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں آئی ایم ایف سے ہماری کوئی میٹنگ نہیں ہورہی آئی ایم ایف کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں قانون کی رٹ کو جاننا چاہتے ہیں، ہم نے چیف جسٹس سے عمران خان کی مشاورت سے ملاقات کی ہے ہم نے چیف جسٹس سے کہا کہ ہم 26 آئینی ترمیم کو نہیں مانتے ہم کسی تھرڈ ایمپائر کے انتظار میں نہیں ہیں پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پیر صاحب پگارا کا ایک مقام ہے پیر پاگارا نے وطن کی آزادی کے لئے انگریزوں کے خلاف جدوجہد کی آج پیر صاحب کے پوتے کو سن کر اچھا لگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات