
آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، دبئی منتقلی کی اطلاعات غلط ہیں،شرجیل میمن
صدر مملکت انشاءاللہ جلد مکمل صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہو جائیں گے،صوبائی وزیر سندھ کاایکس(ٹوئیٹر)پر صدر مملکت آصف زرداری کی طبعیت کے حوالے سے ٹوئیٹ
فیصل علوی
بدھ 2 اپریل 2025
10:27

(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تھے۔صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تھے ۔
آصف علی زرداری کو گذشتہ روزبخاراورانفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی میڈیکل ٹیم صدر مملکت کا علاج کررہی تھی۔ ہسپتال میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما و عہدے دار موجود تھے۔ آصف علی زرداری جس وارڈ میں داخل ہیں اس فلور پر غیر متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہے ۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت آصف زرداری سے ان کی خیریت دریافت کیتھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیاتھا انہوں نے آصف زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاتھا۔ قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاوس نواب شاہ میں ادا کی تھی۔صدر مملکت نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا بھی کی تھی۔زرداری ہاوس نواب شاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے صدر مملکت کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی تھی۔نماز عید الفطر میں سیاسی، سماجی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بھی شرکت کی تھی۔عید کی نماز ادا کرنے کے بعد صدر مملکت لوگوں سے ملے اور عید کی مبارک باد دی تھی۔مزید اہم خبریں
-
آئی سی سی: بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر پراسیکیوٹر کریم خان نے رخصت لے لی
-
غزہ میں امداد کی بحالی خوش آئند لیکن مقدار انتہائی ناکافی، ٹام فلیچر
-
اسرائیل کا غزہ میں امداد کی ترسیل بحال کرنے کے لیے یو این سے رابطہ
-
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت بخشی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی
-
اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں
-
وباء کے دنوں میں ہیرو بن کر ابھرنے والوں کی عالمی رہنماؤں سے توقعات
-
عمران خان سے جیل میں اہم ملاقات کی خبر کا کوئی سرپیر نہیں
-
یہ لوگ جاہل ہیں، ان میں سیاسی شعور نہیں ہے
-
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
-
کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے
-
کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی ہوتی تو وفد کی آواز پاکستان کی آواز بن کر سامنے آتی
-
بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا اور پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کررہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.