پنجاب میں صرف 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا گیا

دوسرے صوبوں کے بچوں کی بھی مفت ہارٹ سرجری کی جارہی ہے، پروگرام کے اجراء سے قبل ہرسال سینکڑوں بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے، ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دیگی، مریم نواز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 اپریل 2025 18:05

پنجاب میں صرف 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کرنے کا ریکارڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل 2025ء) وزیراعلی مریم نواز شریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت صرف چھ ماہ میں تین ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پہلے اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہورہے ہیں -چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی گئی-وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجن کی ٹیم پنجاب کا دورہ کرے گی، برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ دنوں فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کی ہارٹ سرجری کی-چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436 مریض بچوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے- سندھ،بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت  بلتستان اور خیبرپختونخواکے ہارٹ پیشنٹ بچوں کی بھی مفت ہارٹ سرجری کی جارہی ہے- خیبرپختونخوا کے 316ہارٹ پیشنٹ بچوں کی پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت سرجری اور علاج ہوگا- سندھ کے 51 بچوں کی ہارٹ سرجری کے لئے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں رجسٹریشن کرائی گئی -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت بلوچستان کے11بچوں کی مفت ہارٹ سرجری ہوگی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے 158بچوں کی ہارٹ سرجری کے لئے رجسٹریشن کرائی گئی -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت گلگت  بلتستان کے 30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی-چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں 2419 اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 743 آپریشن کئے گئے- وزیراعلی مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام کے اجراء سے قبل ہرسال سینکڑوں بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے اور  لمبی ویٹنگ لسٹ اور ناکافی وسائل کی وجہ سے والدین بے بسی سے بچوں کو تکلیف میں مبتلا دیکھنے پر مجبور تھے-وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی۔ حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے۔

سب اپنے بچوں جیسے ہیں۔ پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے - گاڑی کی فٹنس چیک کریں، قابل مرمت گاڑیوں کو ہرگز مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے- ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرائی جائے۔