
جماعت اسلامی 14اپریل کوبلوچستان مسئلے پر قومی کانفرنس اور20اپریل کو پشاورمیں امن مارچ کرے گی
نہروں کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے موقف نے انہیں بے نقاب کردیا ہے، لیاقت بلوچ پیپلزپارٹی کی سیاست جووڈیروں کی بنیاد پرعوام کواپنا غلام بنانے کی سیاست ہے اس کاسورج اب غروب ہونے والا ہے،پانی واین ایف سی ایوارڈ پر وزیراعظم مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں ،سندھ کے عوام کی جوحقیقی شکایات کاازالہ کیاجائے
جمعرات 3 اپریل 2025 21:55

(جاری ہے)
جماعت اسلامی 14اپریل کو بلوچستان کے مسئلے پراسلام آباد میں قومی کانفرس اورکے پی میں بے امنے کے حوالے سی20اپریل کو پشاور میں امن مارچ کا انعقاد کرے گی۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گھارو میں مختصرقیام کے دوران جماعت اسلامی کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ان کا مزیدکہنا تھاکہ قرضوں کرپشن ولوٹ مارسے ملک نہیں چل سکتا، ملک میں معاشی وسیاسی استحکام کے لیے بنیادی اقدامات ناگزیر ہیں۔آئی ایم ایف کی غلامی اورسودی معیشت پرانحصار کی بجائے اپنے عوام اوروسائل پراعتماد کرکے پاکستان کواقتصادی بحران سے نکالنا ہوگا۔ہم صدر زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں،نامعلوم کس چیز نے اس کو عید کے دن اپنے آبائی شہر نواب شاہ کے لوگوں سے دورکرکے کراچی پہنچنے پر مجبور کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ اسرائیل وصہیونیت جو سمجھتی تھی کہ حماس کو مٹادیں گے انہوں نے حماس سے مذاکرات کئے جس کے نتیجے میں جنگ بندی ہوئی لیکن اس کے سرپرست امریکی صدرٹرمپ اسرائیل کی شکست کوتسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے،کبھی وہ کہتے ہیں کہ غزہ کی زمین خرید لیں گے اورکبھی کچھ کہہ دیتے ہیں۔فلسطین فلسطینیوں کا ہے دنیا کی کوئی طاقت بھی انہیں اپنی سرزمین سے نہیں ہٹاسکتی۔اسرائیل کی درندگی پرمسلم حکمرانوں کا کردار شرمناک ہے۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا،امیرضلع ایڈووکیٹ عبدالمجید سموں،نورمحمد کوریجو،امیرحمزہ شورو،میڈیا سیکریٹری محمد حمزہ ناہیوںیوتھ رہنما حماد اشرف ،سلیم آرایںودیگر بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے گھاروپریس کلب کے سینئرصحافی سید عمران سے اہلیہ کی وفات پرتعزیت مرحومہ کی مغفرت اوردرجات بلندی کے لیے دعا بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
انڈونیشیا کے جزیرے میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ، 4 ہلاک 30 کی تلاش جاری
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے رشین وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات، گرم پانیوں تک رسائی، سینٹرل ایشیا اور روس تک پاکستان سے ریل وروڈ نیٹ ورک پر اتفاق
-
اسد قیصر کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سفارت خانے میں ملاقات
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں تحریک انصاف سزا یافتہ 4 کارکنوں کوبری کردیا
-
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنی تنخواہ بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا
-
پاکستان میں 25 سال سے موجود معروف آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کے کاروبار بند کرنے کی اطلاعات
-
بظاہر عمران خان نے انویسٹی گیشن پروسس میں تعاون نہیں کیا، تمام مقدمات ممنوع جرائم کے زمرے میں آتے ہیں تحریری فیصلہ جاری
-
حکومت کی کرپٹو مائننگ کیلئے سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی
-
وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس، ڈرائی پورٹس کو آئوٹ سورس کرنے پر غور
-
سمندر اور دریا بطور وسائل پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک
-
’جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں اس لیے جانے کی کوشش نہیں کرتا‘ جاوید اختر نے نیا متنازعہ بیان داغ دیا
-
ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،پولیو ورکرز کی حفاظت اولین ترجیح ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا انسداد پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.