
کے الیکٹرک کا متبادل موجود ہونا چاہیے، تاکہ سروس پسند نہ آئے تو نکال کر پھینک دیں، مصطفی کمال
حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے، وفاقی وزیر صحت
ہفتہ 5 اپریل 2025 19:53

(جاری ہے)
وزیر صحت نے کراچی میں کے الیکٹرک کی مونوپولی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی میں اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ دوسری بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو موقع دیں گے، تاکہ عوام کو مختلف آپشنز مل سکیں۔انہوںنے کہا کہ کے الیکٹرک کا متبادل موجود ہونا چاہیے، جیسے ہم ایک سم خریدتے ہیں اور اس کی سروس پسند نہ آئے تو نکال کر پھینک دیتے ہیں، اسی طرح بجلی کی کمپنی کی سروس پسند نہ آئے اس کو چھوڑ کر دوسری لے سکتیہیں، لیکن کے الیکٹرک کے علاوہ کراچی میں کوئی آپشن نہیں ہے۔مصطفی کمال نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شہر میں کھلے عام ہیوی ٹریفک چل رہا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک قوانین کو سخت کیا جائے اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے۔وزیر صحت نے کراچی کے مختلف قومیتی گروپوں کے درمیان لسانی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پختون، مہاجر، سندھی اور بلوچ سب کراچی کے گلدستے ہیں اور ہمیں شہر کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے۔ مصطفی کمال نے کراچی کے شہریوں کو پیغام دیا کہ وہ تعصب سے بچیں اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آرمی چیف نے مہنگائی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 2300 ارب روپے کا سرکولر ڈیٹ ہے، جو کہ سات سال میں ختم ہوجائے گا اور اس دوران مختلف کمپنیوں کو پرائیویٹائز کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.