
قومی اسمبلی میں ملک بھر میں پانی کی قلت اور تقسیم پر مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنمائوں کا مسئلے پر سنجیدگی، یکجہتی اور فوری اقدامات کی ضرورت پر زور
پیر 7 اپریل 2025 21:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں،بنیادی چیز یہ ملک ہے، اپوزیشن کی بات بھی ٹھنڈے دل سے سننی چاہیے، جس منصوبے کو بحث مباحثے میں الجھایا اس کی وجہ سے مشکلات ہوئیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاق سے میسج جانا چاہیے کہ تمام اکائیاں برابر ہیں، جب تک تلخیاں اور نفرتیں نہیں ختم کریں گے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صوبے کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے، پانی کا مسئلہ سب کا مسئلہ ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نہروں (کینالز) کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور اس حساس مسئلے کا حل تمام سیاسی جماعتوں اور حکومت کو مل کر نکالنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر صوبے کو اس کا جائز حق ملنا چاہیے تاکہ بین الصوبائی ہم آہنگی قائم رہے۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے بھی اس مسئلے کی سنگینی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں پانی کے مسائل پر بہت زیادہ تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر سیاست کی بجائے سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے۔ اب سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا وقت نہیں، بلکہ تمام جماعتوں کو یکجا ہو کر اس پر بات کرنی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے تاکہ کسی صوبے کے ساتھ کوئی ناانصافی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد ہی اس مسئلے کا پائیدار حل نکال سکتا ہے۔ رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے پانی کے مسئلے کو نہ صرف داخلی بلکہ بین الاقوامی چیلنج بھی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ پانی کے حوالے سے دہشت گردی بھارت کی طرف سے کی جا رہی ہے جس کی بھرپور مذمت ہونی چاہیے۔ تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ بیٹھ کر افہام و تفہیم سے اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.